تفصیلی خبر)

پی آئی اے کی لاہور سے جدہ پروازمیں آگ لگنے یا ہنگامی لینڈنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا،ترجمان

اتوار 15 ستمبر 2019 19:30

لاہور۔15 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) پی آئی اے کے ترجمان نے اتوار کے روز پی آئی اے کی لاہور سے جدہ پرواز پی کے 759 میں آگ لگنے یا ہنگامی لینڈنگ کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ ترجمان نے کہا ہے کہ پی کے 759 کے لاہور سے اڑنے کے 10 منٹ بعد اسکے فائر وارننگ سسٹم میں تکنیکی نقص پیدا ہو گیا۔

ایوی ایشن کے حفاظتی معیارات کو مد نظر رکھتے ہوئے طیارے کو واپس لینڈ کرایا گیا جو کہ ایک نارمل ٹیکنیکل لینڈنگ تھی۔ طیارے کا معائنہ کیا گیا اور ایوی اونکس سسٹم کے نقص کو دور کرنے کے لئے انجینئروں کی ٹیم نے کام شروع کر دیا۔ دریں اثناء متبادل طیارے میں منتقلی سے قبل مسافروں کو لاونج میں لے جایا گیا اور انکی مہمانداری کا مکمل طور پر خیال رکھا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا ے کہ پی آئی اے میں مسافروں، کریو اور طیارے کی یقینی حفاظت کے معاملے میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جاتا۔ تاہم اس سلسلے میں ہونیوالی تاخیر کی زحمت پر پی آئی اے انتظامیہ مسافروں سے معذرت خواہ ہے۔ ترجمان نے میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے درخواست کی کہ بعض حلقوں نے بغیر تصدیق خبر چلائی جس سے اسکی سنسنی خیزی اور مسافروں اور انکے اہل خانہ میں غیر ضروری تشویش پیدا ہوئی۔بعدازاں 3 گھنٹے کی تاخیر سے پی کے 759 دوپہر 35۔12 بجے جدہ کیلئے روانہ ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں