مولانا فضل الرحمان نے کامیاب لانگ مارچ کیلئے سیاسی رابطے تیز کردیے

مولانا فضل الرحمان، شہبازشریف سے ملاقات کیلئے لاہور پہنچ گئے، ملاقات میں سیاسی صورتحال اور اکتوبرکے لاک ڈاؤن سے متعلق بھی مشاورت کی جائے گی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 15 ستمبر 2019 19:52

مولانا فضل الرحمان نے کامیاب لانگ مارچ کیلئے سیاسی رابطے تیز کردیے
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 ستمبر2019ء) جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ کیلئے سیاسی رابطے تیز کردیے،مولانا فضل الرحمان صدرن لیگ شہبازشریف سے ملاقات کیلئے لاہور پہنچ گئے،ملاقات میں سیاسی صورتحال اوراکتوبرکے لاک ڈاؤن سے متعلق بھی مشاورت کی جائے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اکتوبر نزدیک آتے ہی لانگ مارچ کیلئے سیاسی رابطے تیز کردیے،مولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ یا لاک ڈاؤن کی کامیابی کیلئے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے شروع کردیے ہیں، اسی سلسلے میں مولانا فضل الرحمان صدرن لیگ شہبازشریف سے ملاقات کیلئے لاہور پہنچ گئے،ملاقات میں سیاسی صورتحال اوراکتوبرکے لاک ڈاؤن سے متعلق بھی مشاورت کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں سیکرٹری جنرل ن لیگ احسن اقبال اور ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب سمیت دیگر رہنماء بھی موجود ہیں۔ ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور اہم قومی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ملاقات میں مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ اکتوبر میں مولانا فضل الرحمان کے لاک ڈاؤن سے متعلق بھی مشاورت کی جائے گی۔

اسی طرح سیکرٹری جنرل ن لیگ احسن اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کو بھی اپنے کزن علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی تقلید کرتے ہوئے سیاست کو خیر باد کہہ دینا چاہیے چونکہ وہ مکمل فیل ہو چکے ہیں۔ عمران خان نفرت، انتقام، حسد اور تکبر کے مکسچر سے  جس طرح ملک چلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ملکی معیشت کے لئے وہ دن بدن پولیو وائرس سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ
عمران خان کو کزن طاہرالقادری کی تقلید کرتے ہوئے سیاست چھوڑدینی چاہیے کیونکہ وزیراعظم عمران خان مکمل ناکام ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھرتی کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج جو ملک کے حالات ہیں ان کے پیش نظر ایک ہی آؤٹ آف باکس سلوشن ہے کہ ہم اس ناکام اور نااہل حکومت سے نجات حاصل کرلیں۔

پنجاب میں پورے ملک کے اندر پولیو اور ڈینگی کی وباء پھیل رہی ہے، ہماری حکومت نے پاکستان میں پولیوتقریباً ختم کردیا تھا۔ ہم پولیو ختم کرنے والے میں ممالک میں صرف چند انچ کے فاصلے پر تھے ۔ ہم پولیو فری کنٹری بننے والے ہی تھے۔ لیکن موجودہ حکومت کی نااہلی اور بدانتظا می کے باعث پولیو کو ختم کرنے کی منزل دور ہوگئی ہے،کیونکہ انہوں نے تمام ادارے تباہ کردیے ہیں۔

اسی طرح پنجاب کے عوام ڈینگی وائر س کا شکار ہورہے ہیں۔ڈینگی کا شکار لوگ مایوس ہوکر ہسپتالوں سے جا رہے ہیں اور شہبازشریف کی حکومت کو یاد کررہے ہیں۔یہ حکومت پاکستان کیلئے خود بھی بیماری ہے اور بیماریاں لے کربھی آئی ہے، چاہے وہ ڈینگی ، پولیو، معیشت اور کاروباری تباہی کا وائر س ہو۔ہر شعبے میں موجودہ حکومت نے پاکستان کو بیمار کردیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں