دوست کی کمپنی کوبی آرٹی پشاورکا ٹھیکہ دلانےکا الزام غلط ہے، علی زیدی

غیر قانونی کام کرنے پرسگے بھائی کو بھی جیل بھجوا دوں گا، عاطف رئیس ملک کے ایماندارترین افراد میں شامل ہیں، عاطف رئیس خان کی کمپنی کو ایشائی ترقیاتی بینک نے ٹینڈرکے ذریعے ٹھیکہ دیا۔وفاقی وزیربحری امورعلی زیدی کا مئوقف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 15 ستمبر 2019 21:11

دوست کی کمپنی کوبی آرٹی پشاورکا ٹھیکہ دلانےکا الزام غلط ہے، علی زیدی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 ستمبر2019ء) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ دوست کی کمپنی کو بی آر ٹی پشاور کا ٹھیکہ دلانے کا الزام غلط ہے، سگا بھائی بھی غیر قانونی کام کرے تو جیل بھجوا دوں گا، عاطف رئیس ملک کے ایماندارترین افراد میں شامل ہیں، عاطف رئیس خان کی کمپنی کو ایشائی ترقیاتی بینک نے ٹینڈرکے ذریعے ٹھیکہ دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اپنے دوست عاطف رئیس ملک کی کمپنی کو بی آر ٹی کا ٹھیکہ دلوانے سے متعلق الزام کے ردعمل میں کہا کہ
عاطف رئیس کی کمپنی سال 2000ء سے پہلے سے کام کر رہی ہے۔ میں عاطف رئیس کا نام بتا کر چین لے کر گیا تھا تاکہ وہ وہاں ایڈوائس کرسکیں۔

کیونکہ
لوگوں سے میرا تعلق اعتماد کی بنیاد پر ہے۔  اگر میرا سگا بھائی بھی غیر قانونی کام کرےتو جیل بھجوا دوں گا۔

عاطف رئیس ملک کے ایماندارترین افراد میں شامل ہیں۔

عاطف رئیس خان کی کمپنی کو ایشائی ترقیاتی بینک نے ٹینڈرکے ذریعے ٹھیکہ دیا۔ مجھ پر ٹھیکہ دلوانے کا الزام غلط ہے۔
اگر کسی نے حقیقات کرانی ہے تو جس ادارے سے چاہے تحقیقات کروا لے۔

بی آرٹی کیلئے کام کرنی والی کمپنی مشرف اور پیپلزپارٹی دورمیں بھی کام کرتی رہی ہے۔

علی زیدی نے کہا کہ
نیب نے عمران الحق کو جیل میں ڈال کر غلط کیا۔

نیب کو چاہیے تھا کہ عمران الحق سے متعلق تحقیقات کرتی اور نام ای سی ایل میں ڈال دیتی۔

گزشتہ روز بھی سینئر تجزیہ کار راؤف کلاسرا نے اپنے تبصرے میں بتایا کہ  عمران خان کی حکومت کے ساتھ ڈونرفرینڈلی حکومت چل رہے ہیں، یہ وہ ڈونر ہیں جو ماضی میں عمران خان کے ساتھ رہے ہیں۔راؤف کلاسرا نے کہا کہ علی زیدی کو ہی لے لیں،جس دوست کے گھر میں رہتے ہیں، اس کو چین ساتھ لے کرجاتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں