کشمیر ایشو پر پاکستان کے ساتھ بڑا دھوکہ کیا گیا ہے، حامد میر

امریکا نے کہا کہ آپ ہماری افغانستان میں مدد کریں اور ہم آپ کی کشمیر میں مدد کریں گے، لیکن ہمیں دایاں دکھا کر بائیں کی ماری گئی ،مودی روز اینٹ مار رہا ہے لیکن ہمارا پتھر پتا نہیں کہاں گیا؟ نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 15 ستمبر 2019 21:35

کشمیر ایشو پر پاکستان کے ساتھ بڑا دھوکہ کیا گیا ہے، حامد میر
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 ستمبر2019ء) سینئر تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ کشمیر ایشو پر پاکستان کے ساتھ بڑا دھوکہ کیا گیا ہے، مریکا نے کہا کہ آپ ہماری افغانستان میں مدد کریں اور ہم آپ کی کشمیر میں مدد کریں گے، لیکن ہمیں دایاں دکھا کر بائیں کی ماری گئی ،مودی روز اینٹ مار رہا ہے لیکن ہمارا پتھر پتا نہیں کہاں گیا؟انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف مودی کی غلط فہمی نہیں تھی بلکہ مودی کے عالمی دوستوں کی بھی غلط فہمی ہے،کشمیر میں ظلم وجبر پہلی بار نہیں ہورہا، اس سے پہلے بھی بہت ظلم وجبر ہوا، لیکن جتنا طویل کرفیو نافذ کیا گیا یہ پہلی بار ایسا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی کے اس اقدام سے کافی دن پہلے ، جون کے آخری کے ہفتے میں مکہ میں ایک اوآئی سی کانفرنس ہوئی تھی، عمرا ن خان نے اپنی تقریر میں کشمیر کا ذکر ہوا۔

(جاری ہے)

لیکن قرارداد میں کشمیر کا ذکر نہیں تھا۔ میں وہاں جاکر حیران ہوا کہ وہاں انڈیا کے صحافی بھی موجود تھے۔ عرب حکام سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ ہندوستان بھی ایک دن اوآئی سی کا ممبر بن سکتا ہے۔

لیکن اس وقت اوآئی سی کا ممبر نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں نے واپس آکر دفتر خارجہ سے بات چیت کی۔ ہمیں کہا جا رہا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ حل ہونے جا رہا ہے۔ہمیں تشویش تھی کہ مسئلہ کیسے حل ہوگا؟کیونکہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان تومذاکرات بھی نہیں ہورہے ہیں۔پھر وزیراعظم عمران خان نے دورہ امریکا کیا۔مودی نے 5اگست کو کشمیر میں کرفیو لگا دیا، اور آرٹیکل 170اور 35اے کو ختم کردیا۔

میں یہ کہنا چاہ رہا ہوں کہ دونوں ممالک کے درمیان امریکا کے ذریعے بیک ڈور رابطے جاری تھے۔اس کا ایک ثبوت یہ بھی ہے جب فروری 2019ء میں پاکستان نے بھارتی پائلٹ گرفتار کیا تو پاکستان نے بھارتی پائلٹ کو امریکی صدر ٹرمپ کے کہنے پر انڈیا کے حوالے کیا۔حامد میر نے کہا کہ ٹرمپ نے جاپان میں مودی کی ملاقات بھی ہوئی۔ امریکا اور انڈیا پاکستان کو پیغام بھجوا رہے تھے کہ آپ جو ہمارے میڈیا پر بات چیت چل رہی ہے اس پر نہ جائیں لیکن ہم بات چیت کریں گے۔

پاکستان کو یہ تھا کہ امریکا کی ہم افغانستان میں مدد کررہے ہیں امریکا ہمارے ساتھ بھلا کرے گا ۔ مودی نے ٹرمپ کو بھی دھوکہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کشمیر کا مسئلہ حل کروانے کا تاثر دیا کہ لیکن دایاں دکھا کر بائیں ہاتھ کی ماری گئی ہے۔پاکستان کے ساتھ بڑا دھوکہ کیا گیا ہے۔امریکا نے کہا کہ آپ ہماری افغانستان میں اور ہم آپ کی کشمیر میں مدد کریں گے۔حامد میر نے کہا کہ عمران خان جنگ کی طرف جانے کی بات نہیں کررہے، عمران خان نے مودی کے ساتھ مذاکرات کی پوری کوشش کی۔الیکشن جیت جائے گا پھر شاید مودی مذاکرات کرے گا۔عمران خان نے پیغام بھی بھیجا، پھر ٹرمپ نے پاکستان کو ثالثی کا کردار ادا کرنے کی بات کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں