اداکارہ صوفیا مرزا پر منی لانڈرنگ الزام کی تحقیقات کے لئے چار رکنی کمیٹی قائم

اتوار 15 ستمبر 2019 22:40

اداکارہ صوفیا مرزا پر منی لانڈرنگ الزام کی تحقیقات کے لئے چار رکنی کمیٹی قائم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء)اداکارہ صوفیا مرزا پر منی لانڈرنگ کے الزام کے کیس میں ایف آئی اے نے 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی کریں گے جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر، انسپکٹر اور سب انسپکٹر ایف آئی اے کمیٹی میں شامل ہیں۔منی لانڈرنگ کیس میں کمیٹی کو جلد تحقیقات کرکے رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔واضح رہے کہ ایف آئی اے کو نیب کا اداکارہ صوفیا مرزا کے خلاف تحقیقات کے لیے خط موصول ہوا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں