ن لیگ اورجے یوآئی ف میں شکوک وشبہات دور، لانگ مارچ پراتفاق ہوگیا

دونوں جماعتیں مشترکہ طورپرآزادی مارچ کا اعلان کریںگی، حکومت کا مزید اقتدار میں رہنا خطرے کا باعث ہے،30ستمبر کو ن لیگ کے سی ای سی اجلاس میں جے یوآئی ف کا وفد بھی شریک ہوگا۔ ن لیگی رہنماء احسن اقبال کی اکرم درانی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 15 ستمبر 2019 22:47

ن لیگ اورجے یوآئی ف میں شکوک وشبہات دور، لانگ مارچ پراتفاق ہوگیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 ستمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن نے جے یوآئی ف کے لانگ مارچ کی حمایت کردی، مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگ اور جے یوآئی ف مشترکہ طور پر آزادی مارچ کا اعلان کریں گے،حکومت کا مزید اقتدار میں رہنا خطرے کا باعث ہے،30ستمبر کو ن لیگ کے سی ای سی اجلاس میں جے یوآئی ف کا وفد بھی شریک ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن اور جے یوآئی ف میں حکومت مخالف لانگ مارچ پر اتفاق ہوگیا ہے۔ جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے صدرن لیگ شہبازشریف سے لاہور میں ملاقات کی،ملاقات میں سیاسی صورتحال اوراکتوبرکے لاک ڈاؤن سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔ملاقات کے بعد ن لیگ کے احسن اقبال اور جے یوآئی ف کے اکرم درانی نے میڈیا سے گفتگو بھی کی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری جنرل ن لیگ احسن اقبال نے کہا کہ جے یو آئی اور مسلم لیگ ن نے مکمل یکجہتی کا اتفاق کیا ہے۔ معاشی میدان میں ایک سال میں 3.4فیصد ترقی گری جو ریکارڈ ہے۔ حکومت ملک کیلیے معاشی خطرہ بن چکی ہے۔

مہنگائی کی سطح بیس سال میں سب سے زیادہ کی سطح پر ہے۔ ہمارے دور میں پولیو ختم ہونے کے قریب آگیا تھا۔

حکومت کا مزید اقتدار میں رہنا خطرے کا باعث بنےگا۔ احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان بھی طاہر القادری کی طرح سیاست چھوڑنے کا آبرومندانہ فیصلہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ
30 ستمبرکو ن لیگ کی سی ای سی کا اجلاس ہوگا۔

جے یوآئی اور ن لیگ مشترکہ طورپر آزادی مارچ کااعلان کریں گے۔

جے یوآئی ف کے رہنماء اکرم درانی نے کہا کہ ہم یہاں شہبازشریف کی دعوت پر ملنے آئے۔

اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کے پاس جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ
آزادی مارچ میں ن لیگ کی شرکت کے شکوک شبہات دور ہوگئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں