وزیراعلیٰ پنجاب کی مدینہ منورہ میں روضہ رسولؐ پرحاضری،نوافل ادا کئے

وزیراعلیٰ پنجاب کی حرم نبویؐ کے امام سے ملاقات، وزیراعلیٰ پنجاب نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور استحکام کے لئے دعا بھی کی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 15 ستمبر 2019 22:55

وزیراعلیٰ پنجاب کی مدینہ منورہ میں روضہ رسولؐ پرحاضری،نوافل ادا کئے
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ خرم خان سے۔ 15 ستمبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی مدینہ منورہ میں روضہ رسولؐ پر حاضری دی اور مسجد نبویﷺ میں نوافل ادا کئے، وزیراعلیٰ پنجاب نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور استحکام کے لئے دعا بھی کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی مدینہ منورہ میں روضہ رسولؐ پر حاضری دی اور مسجد نبویﷺ میں نوافل ادا کئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور استحکام کے لئے دعا بھی کی۔ وزیراعلیٰ نے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانو ں کے لئے بھی خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے حرم نبویؐ کے امام سے ملاقات بھی کی۔ اسی طرح وزیراعلیٰ کلید بردارمسجد نبویؐ سے بھی ملے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی مدینہ منورہ میں روضہ رسولؐ پرحاضری،نوافل ادا کئے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں