جینیوا میں انسانی حقوق کونسل کا اجلاس،ٹیکسی کیبز پربھارتی مظالم کیخلاف پوسٹرزآویزاں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تشدد کیخلاف ٹیکسی پوسٹرز گزشتہ آٹھ دنوں سے آویزاں ہیں، انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی آگاہی مہم کی تائید کی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 15 ستمبر 2019 23:03

جینیوا میں انسانی حقوق کونسل کا اجلاس،ٹیکسی کیبز پربھارتی مظالم کیخلاف پوسٹرزآویزاں
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ مطیع اللہ سے۔ 15 ستمبر2019ء) جینیوا میں جاری اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے دوران ٹیکسی کیبز پرکشمیر میں بھارتی میں مظالم کیخلاف پوسٹرز آویزاں کر دیے گئے، ٹیکسی پوسٹرز گزشتہ آٹھ دنوں سے آویزاں ہیں، انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی آگاہی مہم کی تائید کی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جینیوا میں جاری اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے دوران شہر کی ٹیکسی کیبز پر کشمیریوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں اور بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کے خلاف پوسٹرز آویزاں کیے گئے ۔

جینیوا کی ٹیکسی کیبز شہر بھر میں کشمیریوں کے حقوق کی پامالی اور بھارتی انتہا پسندی کے حوالے سے آگاہی پھیلاتی نظر آتی ہیں اس سلسلے میں انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں نے بھی اس امر پر زور دیا ہے کہ دنیا کے تمام ممالک کو مل کر کشمیریوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی مذمت کرتے ہوئے بھارتی حکومت پر زور دینا چاہئے کہ اب کشمیر میں جبر نہیں چلے گا۔ ٹیکسی پوسٹرز گزشتہ آٹھ دنوں سے آویزاں ہیں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں نے بھی آگاہی مہم کی تائید کی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں