شہبازگل نےعثمان بزدار کی کرپشن کے وزیراعظم کو باقاعدہ ثبوت دیدیے

شہبازگل نے وزیراعظم کو کہا کہ عثمان بزدار نااہل ہی نہیں کرپٹ بھی ہے، لہذا میرے لیے دفاع کرنا بڑا مشکل ہے،وزیراعلیٰ نے بھی وزیراعظم کو شکایت کی اور شہبازگل کو نکال دیا۔سینئر تجزیہ کار حامد میر کا تبصرہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 15 ستمبر 2019 23:27

شہبازگل نےعثمان بزدار کی کرپشن کے وزیراعظم کو باقاعدہ ثبوت دیدیے
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 ستمبر2019ء) سینئر تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ شہبازگل نے عثمان بزدار کی کرپشن کے ثبوت وزیراعظم کو دیے، شہبازگل نے وزیراعظم کو کہا کہ عثمان بزدار نااہل ہی نہیں کرپٹ بھی ہے، لہذا میرے لیے دفاع کرنا بڑا مشکل ہے، وزیراعلیٰ نے بھی وزیراعظم کو شکایت کی اور شہبازگل کو نکال دیا۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل نے مجھے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ ان کا ورکنگ ریلیشن بالکل ختم ہوچکا تھا، وزیراعلیٰ پنجاب ان کو کسی اجلاس میں نہیں بلاتے تھے۔

حامد میر نے میرے ذرائع نے مجھے بتایا کہ پھر شہبازگل وزیراعظم عمران خان کے پاس گئے اور ان کو شکایت کی کہ عثمان بزدار نہ صرف نااہل آدمی ہے بلکہ کرپٹ آدمی بھی ہے۔

(جاری ہے)

لہذا میرے لیے عثمان بزدار کا دفاع کرنا بڑا مشکل ہے، شہبازگل نے وزیراعظم عمران خان کو کچھ کرپشن کے ثبوت بھی دیے۔جس پر عمران خان نے شہبازگل کو ہدایت کی کہ اس وقت عثمان بزدار کے خلاف گیم چل رہی ہے لہذا تم جاؤ اور عثمان بزدار کے ساتھ کام کرو اور اس کا دفاع بھی کرو۔

اسی بناء پر شہبازگل نے اگلے دن پریس کانفرنس کردی۔ کہ جس کو عثمان بزدار کی شکل پسند نہیں وہ تحریک انصاف چھوڑ دے۔ جس پر اگلے دن انہوں نے خود پی ٹی آئی تو نہیں بلکہ حکومت چھوڑ دی۔حامدمیر نے کہا کہ جب ان ساری باتوں کا وزیراعلیٰ کو پتا چلا تو انہوں نے وزیراعظم کو شکایت کی کہ شہبازگل بڑا غلط آدمی ہے اس کی آئی جی نے بھی شکایت کی ہے، یہ سرکاری اداروں میں مداخلت کرتا ہے۔لہذا میں اس کو نکالنا چاہتا ہوں، عمران خان نے کہا کہ نکال دو۔وزیراعلیٰ نے شہبازگل اور عون چودھری لوگوں کو اس لیے نکالا کہ پنجاب پر الزام ہے کہ پنجاب کچھ نہیں کررہا، جس پر وزیراعلیٰ نے وزیراعظم سے کہا کہ مجھے تھوڑا سا بااختیار بنائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں