جوڈیشل افسران عدلیہ کے ہر اوّل دستے کا کردار ادا کررہے ہیں،جسٹس مامون رشید شیخ

پیر 16 ستمبر 2019 14:54

جوڈیشل افسران عدلیہ کے ہر اوّل دستے کا کردار ادا کررہے ہیں،جسٹس مامون رشید شیخ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مامون رشید شیخ نے کہا کہ جوڈیشل افسران عدلیہ کے ہر اوّل دستے کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ جج بننے سے تعلیم ختم نہیں ہوتی بلکہ حقیقی تعلیم شروع ہوتی ہی. ججز کا مقصد سائلین کو ریلیف دینا ہوتا ہی. اچھا جج وہ ہوتا ہے جس کے فیصلے سے دونوں فریقین مطمئن ہوں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں جنرل ٹریننگ پروگرام کے تحت تربیتی کورس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ ہماری عدلیہ میں مزید ججز کی ضرورت ہے اور موجودہ جوڈیشل افسران پر مقدمات کا شدید دباؤ ہے، لیکن ہمیں امید ہے کہ ہمارے جوڈیشل افسران ہمیں مایوس نہیں کریں گی. جسٹس مامون رشید شیخ نے کہا کہ سول و کرمنل ماڈل کورٹس چیف جسٹس آف پاکستان کے ویژ ن کے مطابق بہترین کام کررہی ہیں. انہوں نے تربیتی کورس میں شریک جوڈیشل افسران سے کہا کہ تربیتی کورس سے بھرپور استفادہ کریں اور اپنی جسمانی و ذہنی صحت کا بھی خیال رکھیں، تربیتی کورس کے دوران جوڈیشل اکیڈمی میں جسمانی اور ذہنی فٹنس کے اصول بھی بتائے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

افتتاحی سیشن میں رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عبدالستار اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب جوڈیشل اکیڈمی حبیب اللہ عامر بھی موجود تھے۔ تربیتی کورس میں 22 ایڈیشنل سیشن ججز اور 54 سول ججز شرکت کررہے ہیں۔ افتتاحی تقریب کے شرکاء سے ڈی جی اکیڈمی کا بھی اظہار خیال کیا جبکہ سینئر انسٹرکٹر محمد خان نے جنرل ٹریننگ پروگرام کے اعراض و مقاصد بتائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں