باپ کی شہادت کے22 سال بعد بیٹا پاک فضائیہ میں شامل

والد کے انتقال کے وقت ان کے بیٹے کی عمر صرف 3 برس تھی،انزہ ندیم بطور فلائٹ لیفٹینیٹ پاک فضائیہ میں اسی سکوارڈن کا حصہ ہیں جس میں ان کے والد نے خدمات سر انجام دیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 16 ستمبر 2019 15:14

باپ کی شہادت کے22 سال بعد بیٹا پاک فضائیہ میں شامل
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 ستمبر 2019ء) : پاک فضائیہ دشمن کو کرارا جواب دینا بخوبی جانتی ہے جس کا عملی مظاہرہ پاک فضائیہ نے 27 فروری کو دکھایا جب پاک فضائیہ نے بھارت کے دو طیارے مار گرائے اور ایک پائلٹ بھی گرفتار کیا۔ گزشتہ روز پاکستان ایئر فورس کیجانب سے بھارت کو دیے گئے منہ توڑ جواب کی تفصیلات ویڈیو ثبوتوں کے ساتھ سامنے لائی گئی تھیں۔

جس نے دنیا پھر پہ یہ واضح کر دیا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا بخوبی جانتا ہے جس کا سہرا پاکستان کی افواج کے سر سجتا ہے۔پاکستانی عوام کو ملک کی خاطر لڑنے والوں میں اول قوم قرار دے دیا جاتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ پاکستان کا بچہ بچہ فوج میں شمولیت کا جذبہ لیتے ہوئے بڑا ہوتا ہے۔پاکستان میں اگر کوئی بیٹا شہید ہو جائے تو ان کے اہل خانہ فخر محسوس کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم سب بھی پاکستان پر قربان ہونے کو تیار ہیں۔

(جاری ہے)

ایسی ہی ایک کہانی سامنے آئی ہے جس میں والد کی شہادت کے 22 سال بعد ان کے بیٹے نے سرحدوں کی حفاظت کرنے کی ذمہ داری لے لی۔ پاک فضائیہ کے اسکووارڈن لیڈر شہید محمد ندیم قاسمی کی جگہ 22 سال بعد ان کے بیٹے نے لے لی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 10ستمبر 1997ء کو محمد ندیم قاسمی نے جام شہادت اُس وقت نوش کیا جب ان کے طیارے کو رن وے پر حادثہ پیش آیا۔

سرحدوں کا دفاع کرنے والے محمد ندیم قاسمی کی شہادت کے وقت ان کے بیٹے انزہ ندیم قاسمی کی عمر صرف تین برس تھی۔اب انزہ ندیم بطور فلائٹ لیفٹینیٹ پاک فضائیہ میں اسی سکوارڈن کا حصہ ہیں جس میں ان کے والد اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر عظیم باپ اور ان کے ذہین بیٹے کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
ایک صارف نے کہا کہ محمد ندیم قاسم ان کے بھائی کے دوست تھے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ محمد ندیم قاسمی سے 94 میں یوم دفاع پر سرگودھا ائیربیس پر ملاقات بھی کر چکے ہیں۔پی ٹی آئی کی رکن صوبائی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ ریجن ہزارہ کی صدر مومنہ باسط نے بھی اپنے ایک ٹویٹ میں تصویر شئیر کرتے ہوئے پاک کے بہادر سپوتوں کا ذکر کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں