انسداد ڈینگی مہم کومزید موثر انداز میں آگے بڑھایا جائے ،غفلت برداشت نہیں کی جائیگی ‘ سید رفاقت گیلانی

صوبہ بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرزخود انسداد ڈینگی مہم کو مانیٹر کریں‘، ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس پر بھر پور توجہ دی جائے ‘ سیاسی معاون

پیر 16 ستمبر 2019 15:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) سیاسی معاون برائے اوقاف سید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی مہم کومزید موثر انداز میں آگے بڑھایا جائے اور ڈینگی کے مرض کو کنٹرول کرنے کیلئے محکمہ صحت کے حکام اورانتظامی افسران فیلڈ میں ایس او پیز پر عملدر آمد یقینی بنائیں۔محکمانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوںنے انسداد ڈینگی ٹیموںکی مکمل مانیٹرنگ کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت کے افسران و اہلکاران تمام شہروں میں ڈینگی پر قابو پانے کیلئے وضع کردہ پلان پر 100فیصد عملدرآمدکریں۔

ڈینگی کا خاتمہ دفاتر میں بیٹھ کر نہیںبلکہ فیلڈ میں عملی اقدامات کرنے سے ہوگا۔انہوںنے کہا کہ کاغذی کارروائی کی بجائے عملی اقدامات کر کے مرض کے پھیلاؤ کو روکنے کے اقدامات کیے جائیں ۔

(جاری ہے)

انسداد ڈینگی مہم میںکسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔صوبہ بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرزخود انسداد ڈینگی مہم کو مانیٹر کریں۔انہوں نے ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس پر بھر پور توجہ دی جائے اور ہسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی کے مریضوں کوبہترین طبی سہولتیں مہیا کی جائیں ۔

گندے پانی کے نکاسی آب کی روانی میں کسی قسم کی رکاوٹ کو حائل نہ ہونے دیںتاکہ ڈینگی لاروا کی افزائش نہ ہو پائے۔انہوں نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ اگر کسی بھی محکمہ کی طرف سے کوتاہی پائی گئی تو اس کے خلاف محکمہ کو سخت کاروائی کے لئے ہدایت کی جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں