کم عمر طلبہ کو سگریٹ فروخت کرنے والی دکانیں سیل کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

پیر 16 ستمبر 2019 15:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) مسلم لیگ (ن) نے کم عمر طلبہ کو سگریٹ فروخت کرنے والی دکانیں سیل کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی۔

(جاری ہے)

رکن اسمبلی سمیر اکومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کے پوش علاقوں میں سکول یونیفارم میں ملبوس طلبہ میں سگریٹ نوشی کا رجحان بڑھنے لگا ہے ، انتظامیہ کم عمر بچوں کو سگریٹ کی فروخت پر پابندی پر عملدرآمد کروانے میں ناکام ہو گئی ہے ۔

کم عمر بچے سکول یونیفارم میں دوستوں کے ساتھ باآسانی کسی بھی دکان سے سگریٹ خرید لیتے ہیں ۔حکومت کی جانب سے 18 سال سے کم عمر بچوں کو سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی عائد ہے تاہم پابندی پر عملدرآمد نہ ہونا انتظامیہ کی رٹ پر سوالیہ نشان ہے۔ مطالبہ ہے کہ کم عمر طلبہ کے سگریٹ نوشی پر پابندی پر عملدرآمد کرایا جائے اورکم عمر طلبہ کو سگریٹ فروخت کرنے والی دکان سیل کی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں