ہر دسواں پاکستانی ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہے

پیر 16 ستمبر 2019 15:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد افراد ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا ہے جبکہ پاکستان میں 87لاکھ مرد، 85لاکھ خواتین اور 50سال سے زائد عمر کے 50فیصد افراد ہائی بلڈ پریشر کے مریض ہیں یعنی ہر دسواں پاکستانی ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہے اور ان میں سے 70فیصد لوگ اس مرض سے ناواقف ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق آرام طلب زندگی، مرغن غذائوں کا بکثرت استعمال، ورزش نہ کرنا، ذہنی دبائو، گھریلو پریشانیاں،موٹاپا، نمک کا حد سے زیادہ استعمال، تمباکو اور شراب نوشی، ہائی بلڈ پریشر کی بڑی وجوہات ہیں۔ بلند فشار خون، ہائی بلڈ پریشر کا مناسب علاج نہ ہونے سے فالج، دماغی شریان پھٹنے اور دل کا دورہ پڑنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں