اپوزیشن کی دھمکیوں سے مرعوب ہوکر احتساب کاجاری عمل نہیں رکے گا ‘ جمشید اقبال چیمہ

ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والے مگر مچھ کے آنسو بہا کر عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے ‘ بیان

پیر 16 ستمبر 2019 15:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماجمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کی دھمکیوں سے ہرگز مرعوب نہیں ہو گی اور احتساب کاعمل جاری رہے گا ،ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والے مگر مچھ کے آنسو بہا کر بیوقوف نہیں بنا سکتے بلکہ انہیں عوام کے غیض و غضب کا سامناکرنا پڑے گا۔

اپنے ایک بیان میں جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ سابقہ ادوار میں قومی خزانے کو پانی کی طرح بہایا گیا ،حکمران چارٹرڈ طیاروں کے ذریعے اپنے اہل و عیال کے ہمراہ بیرونی دورے کرتے رہے جس کا بوجھ غریب عوام کو برداشت کرنا پڑا۔وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ امریکہ دورہ پر صرف 67ہزار ڈالر خرچ ہوئے جبکہ شہنشاہ معظم نوازشریف نے 11لاکھ ڈالرز،آصف زرداری نے 13لاکھ ڈالرزاور شاہد خاقان عباسی نے غریب قوم کے 7لاکھ ڈالرزسے زائد خرچ کئے اور انہی عیاشیوں کی وجہ سے پاکستان آج قرضوں کی دلدل میں دھنسا ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ احتجاج کرنا اپوزیشن کاجمہوری حق ہے لیکن اگر یہ آئین و قانون کے دائرے سے باہر ہوا تو یقینی طو رپر قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے جا ن وما ل اورسرکار کی املاک کی حفاظت کے ذمہ دار ہیں اور وہ ہر حال میںیہ ذمہ داری نبھائیں گے ۔ اپوزیشن کا اصل مقصد دبائو بڑھا کر احتساب کے جاری عمل کو روکنا ہے لیکن دھونس اور دھمکی سے احتساب کا عمل رکا ہے اور نہ آئندہ رکے گا بلکہ اسے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں