مودی سرکار کشمیر میں قتل عام کے بعد بھی ہٹ دھرمی سے باز نہیں آ رہی‘انصر مجید خان نیازی

بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کی صورتحال کو ہرصورت ختم کرناہوگا‘وزیر محنت و انسانی وسائل

پیر 16 ستمبر 2019 15:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل انصرمجید خان نے کہاہے کہ مودی سرکار کشمیر میں معصوم مسلمانوں کے قتل عام کے بعد بھی ہٹ دھرمی سے باز نہیں آ رہی،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کی انتہاہوچکی ہے،پاکستان نے بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے، مودی اپنے کالے کرتوتوں کے باعث تاریخ کی بدترین مثال بن کر رہ جائے گا۔

اپنے ایک بیان میں وزیر محنت و انسانی وسائل پنجاب انصرمجید خان نے کہاکہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی کو روکنے میں ساتھ دینا ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان نے ہر فورم پر کشمیریوں کے حق خودارادیت کی آواز بلند کی۔ پاکستان ’’کشمیر بنے گا پاکستان ‘‘کے خواب کی تکمیل تک جدوجہد جاری رکھے گا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے مزیدکہاکہ پاکستان ہر سطح پر بھارتی غیرآئینی اور غیرقانونی اقدام کی پرزور مذمت کرتا ہے۔

بھارت نے معصوم کشمیر یوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ کر انسانی حقوق کو پامال کر دیا ہے۔ پاک فوج ملک کے دفاع کی خاطر ہر اٹھنے والی میلی آنکھ کو پھوڑ ڈالے گی۔مودی سرکار کی دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی اب دال نہیں گلنے والی۔ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کی صورتحال کو ہرصورت ختم کرناہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں