آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ملوث احد خان چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

پیر 16 ستمبر 2019 21:52

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ملوث احد خان چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
لاہور۔16 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) `لاہور کی احتساب عدالت نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات سکینڈل کیس میں مزید 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مزید گواہان کو بیان قلمبند کروانے کے لیے طلب کر لیا ۔ احتساب عدالت کے جج چوہدری امیر محمد خان نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

احد چیمہ کو کیمپ جیل سے لا کر احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا گیا سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے‘ صحت جرم کے انکار پر عدالت نے گواہان کو طلب کر رکھا ہے‘ اس کیس میں 10 گواہان بطور گواہ شامل ہیں۔نیب پراسیکیوٹر کیمطابق احد چیمہ نے اندرون و بیرون ملک اربوں روپے کے ناجائز اثاثہ بنائے‘ احد چیمہ نے فیملی ممبران کے نام بے نامی جائیدادیں بنائیں ‘ نیب تفتیشی رپورٹ کیمطابق احد چیمہ نے اہلیہ صائمہ احد، والدہ نصرت افزا، بھائی احمد سعود اور بہن سعدیہ منصور کے نام جائیدادیں بنائیں۔ عدالت نے احد چیمہ کو اس کیس میں دوبارہ 30 ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں