نعیم الحق پر وہ کیس ہے جس کی تفصیلات بیان نہیں کرسکتا،عارف حمید بھٹی

چند دن پہلے ان کو خان صاحب نے بھی برا بھلا کہا کہ یار وزیراعظم سیکرٹریٹ میں تویہ کام نہ کرو،چوتھے فلور پر نعیم الحق کے کمرے کے اوپر کون ہے، اور نیچے کون ہے ؟ نیب ڈبل کرنا پڑے گی، اتنے اسکینڈل سامنے آئیں گے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 16 ستمبر 2019 21:51

نعیم الحق پر وہ کیس ہے جس کی تفصیلات بیان نہیں کرسکتا،عارف حمید بھٹی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 ستمبر2019ء) سینئرصحافی عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ نعیم الحق پر وہ کیس ہے جس کی تفصیلات بیان نہیں کرسکتا، چند دن پہلے ان کو خان صاحب نے بھی برا بھلا کہا کہ یار وزیراعظم سیکرٹریٹ میں تویہ کام نہ کرو، یہ اگر ہم ان کے کمرے میں اچانک جاتے پھر دیکھتے کہ مقابلہ کس چیز کا ہوتا ہے؟چوتھے فلور پر نعیم الحق کے کمرے کے اوپر کون ہے، اور نیچے کون ہے ؟ نیب ڈبل کرنا پڑے گی، اتنے اسکینڈل سامنے آئیں گے۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا کہ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ شیر آگیا شیر آگیا، احتساب کی بات کرتے ہیں۔ کیاعمران خان پر خود کیس، پرویز خٹک کیس، زلفی بخاری اور نعیم الحق پر خود کیس، نعیم الحق پر وہ کیس جس کی تفصیلات بیان نہیں کرسکتا۔

(جاری ہے)

جو چند دن پہلے ان کو خان صاحب نے بھی برا بھلا کہا،کہ یار وزیراعظم سیکرٹریٹ میں تویہ کام نہ کرو۔

یہ اگر ہم ان کے کمرے میں اچانک جاتے پھر دیکھتے کہ مقابلہ کس چیز کا ہوتا ہے؟انہوں نے کہا کہ میرا خیال تھا کہ عمران خان کچھ ڈلیور کریں گے لیکن جتنا مایوس انہوں نے کیا ہے کسی نے نہیں کیا۔آپ کسی گاؤں کا سروے کرلیں ،اور دیکھ لیں لوگ پچھلے سال کیسے زندگی بسر کررہے تھے اور آج کیسے زندگی بسر کررہے ہیں۔جب یہ آئے تھے پاکستان کے کتنے قرضے تھے؟ یہ ہمیشہ طعنہ دیتے تھے کہ پیپلزپارٹی نے کتنا قرضہ لیا؟ ن لیگ نے کتنا قرضہ لیا؟ لیکن انہوں نے تو70سالوں کا قرضہ ایک سال میں لے لیا ہے۔

لاہور میں 4دن کوڑا نہیں اٹھانا پڑا۔انہوں نے کہا کہ حکومت ایک کام بتا دے جو کیا ہو؟ ہسپتال بنائے ہوں یا سکول بنائیں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اتنی کردی ہے کہ اب دو وقت کا نہیں ایک وقت کا کھانا مشکل ہوگیا ہے، 70فیصد لوگ خط غربت سے زندگی گزار رہے ہیں، ایک بندے کی تنخواہ 15ہزارہے وہ کیسے 6افراد ایک وقت کا کھانا پورا کریں گے؟ کرایہ بڑھا کر 20روپے سے 30روپے کردیا گیا ہے۔

یہ کونسا انصاف ہے؟لوگ بزنس چھوڑ کر جارہے ہیں۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنماء احمد یارہراج نے وزیراعظم سیکرٹریٹ کے چوتھے فلور پر جو کچھ ہورہا ہے اس پر بتایا کہ عارف حمید بھٹی کے علم میں یہ بات ہوگی، میرے علم میں توایسا کچھ نہیں ہے۔میں بھی وہاں چوتھے فلور پر تونہیں ہوں۔لیکن میرے پاس ایسی کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔عارف حمید بھٹی نے کہا کہ چوتھے فلور پر نعیم الحق کے کمرے کے اوپر کون ہے، اور نیچے کون ہے ؟ کس کانام تبدیل کرکے جاتے ہیں؟جب حکومت ہوتی ہے کبھی بھی چیزیں سامنے نہیں آتیں، ہم ڈرتے ہوتے ہیں، نیب اور پیمرا کی تلوار ہم پر ہوتی ہے۔ کسی نے کہا کہ پی ٹی وی اور ٹی وی میں کیا فرق ہے ،اس نے کہا کہ ٹی وی توٹی وی ہوتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں