مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر شدید بد نظمی ،لیگی رہنما بھی دھکم پیل کی زد میں آگئیں

مریم نواز نے خاص پیغام دیا ہے جان بوجھ کر بدتمیزی کرائی گئی ‘ سیکرٹری اطلاعات پنجاب عظمی بخاری

بدھ 18 ستمبر 2019 16:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2019ء) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر شدید بد نظمی دیکھنے میں آئی جبکہ پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز نے خاص پیغام دیا ہے کہ جان بوجھ کر بدتمیزی کرائی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے لیکن اس کے باوجود شدید بد نظمی دیکھنے میں آئی جس کی وجہ سے دھکم پیل ہوئی اور مریم نواز بھی اس کی زد میں آگئیں۔

عظمی بخاری نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لمریم نواز نے خاص پیغام دیا کہ جان بوجھ کر بدتمیزی کروائی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر آئندہ ایسی حرکت ہوئی تو برداشت نہیں کرینگے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں