صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے انسدادڈینگی مہم میں مجرمانہ غفلت پرمتعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی کاحکم دے دیا

پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں سی بی سی ٹیسٹ بالکل مفت کرنے اورنجی لیبزمیں ٹیسٹ فیس میں کمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں پنجاب کے ہرسرکاری ہسپتال میں ڈینگی کے شکارمریضوں کیلئے انتہائی نگہداشت وارڈز مختص کئے گئے ہیں ضلعی انتظامیہ ہسپتالوں سے اعدادوشمارپرانحصار کرنے کی بجائے خودسرگرمیوں کی نگرانی کرے : وزیرصحت پنجاب جھوٹی اعدادوشمارپرمبنی رپورٹس بھجوانے پرمتعلقہ ضلعی انتظامیہ کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی: چیف سیکرٹری پنجاب ڈینگی مریضوں کی تعدادکے اعدادوشمارناقابل قبول ہیں، تمام اضلاع میں سرویلنس ٹیموں کومتحرک کیاجائے : صوبائی سیکرٹری صحت کیپٹن(ر) محمدعثمان

بدھ 18 ستمبر 2019 21:35

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے انسدادڈینگی مہم میں مجرمانہ غفلت پرمتعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی کاحکم دے دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2019ء) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے انسدادڈینگی مہم میں مجرمانہ غفلت پرمتعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی کاحکم دے دیاہے۔صوبائی وزیر نے یہ حکم سول سیکرٹریٹ میں کیبنٹ کمیٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران دیا،جس میںچیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر، صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئرکیپٹن(ر) محمدعثمان، سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کیئراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میاں شکیل احمد، ڈی سی لاہورصالح سعیداورڈی جی ہیلتھ سروسزپنجاب ڈاکٹرہارون جہانگیرنے شرکت کی۔

اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری صحت ڈاکٹرعاصم الطاف، صوبائی سیکرٹری لیبرسارہ اسلم، ڈائریکٹرنیوزمحکمہ تعلقات عامہ پنجاب جاویدیونس، ڈی سی راولپنڈی سیف اللہ ڈوگر، ایڈیشنل سیکرٹری سلمان شاہد اورڈاکٹرشہناز بھی شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں محکمہ پولیس، انہار، واسا، سپیشل برانچ، ایل ڈی اے، موسمیات، فشریز، پی آئی ٹی بی، اوقاف، کوآپریٹو، ریلوے، ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، فنانس، ٹرانسپورٹ، سوشل ویلفیئر، ڈی ایچ اے لاہور، ماحولیات ودیگرافسران نے شرکت کی۔

صوبائی سیکرٹری صحت کیپٹن(ر) محمدعثمان نے وزیرصحت کوصوبہ بھرمیں انسدادڈینگی مہم کی سرگرمیوں بارے تفصیلی بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں سی بی سی ٹیسٹ بالکل مفت کرنے اورنجی لیبزمیں ٹیسٹ فیس میں کمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ ضلعی انتظامیہ کوانسدادڈینگی مہم کی سرگرمیاں بڑھانے کیلئے بارہاہدایات جاری کررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی انسدادڈینگی مہم میں مجرمانہ غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ضلعی انتظامیہ ہسپتالوں سے اعدادوشمارپرانحصار کرنے کی بجائے خودسرگرمیوں کی نگرانی کرے۔ وزیر صحت پنجاب نے مزیدکہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی تعدادمیں دن بہ دن اضافہ انتہائی تشویش ناک ہے۔ تمام اضلاع تھرڈپارٹی ایویلوایشن کروانے کیلئے محکمہ صحت کوفوراًمراسلہ بھیجیں۔

نجی ہسپتالوں کوڈینگی کیسزبارے فوراًمحکمہ صحت پنجاب کورپورٹ کرنے کاحکم دیاگیاہے۔پنجاب کے ہرسرکاری ہسپتال میں ڈینگی کے شکارمریضوں کیلئے انتہائی نگہداشت وارڈزبھی مختص کئے گئے ہیں۔چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھرنے سرویلنس، مانیٹرنگ اوررپورٹنگ کامعیاربہتربنانے کی ہدایت کی۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے مزیدکہاکہ جھوٹی اعدادوشمارپرمبنی رپورٹس بھجوانے پرمتعلقہ ضلعی انتظامیہ کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے فوگنگ کے دوران ایس اوپیزپرعمل نہ کرنے پرڈی سی چکوال کوانکوائری کرنے کاحکم بھی دیا۔ صوبائی سیکرٹری صحت کیپٹن(ر) محمدعثمان نے کہاکہ محکمہ صحت پنجاب نے پی آئی ٹی بی کی مددسے انسدادڈینگی مہم کی سرگرمیوں کے معیارکوپرکھنے کیلئے خصوصی اینڈرائیڈ اپلیکیشن تیارکی ہے۔ ڈینگی مریضوں کی تعدادکے اعدادوشمارناقابل قبول ہیں۔ صوبائی سیکرٹری نے مزیدکہاکہ نجی ہسپتالوں اورلیبزکومحکمہ صحت کوڈینگی کیسزبارے فوراًرپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تمام اضلاع میں سرویلنس ٹیموں کومتحرک کیاجائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں