شہبازشریف کی پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی گرفتاری کی مذمت

عمران نیازی ایک سال سے کالے قانون کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کررہے ہیں‘ صدر (ن) لیگ

بدھ 18 ستمبر 2019 23:53

شہبازشریف کی پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی گرفتاری کی مذمت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر و قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید خورشید شاہ پاکستان کی سیاست کا ایک قابل احترام نام ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے رد عمل میں شہباز شریف نے کہا کہ سید خورشید ایک پختہ کار، سنجیدہ اور حقیقی سیاسی کارکن ہیں،عمران نیازی ایک سال سے کالے قانون کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کررہے ہیں۔قومی اسمبلی کے اجلاس اور کشمیر کانفرنس میں شرکت کے موقع پر ان کی گرفتاری انتہائی افسوسناک ہے ،حکمران سیاسی انتقام میں اندھے ہوچکے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں