حریم شاہ اور صندل خٹک نے مبشر لقمان کے خلاف سازش کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگ لی

ہم سے یہ غلطی ہوئی ہے اور ہم نے جان بوجھ کر غلط بیانی کی تھی جس پر ہمیں‌ بہت شرمندگی ہے: حریم شاہ اور صندل خٹک کا ویڈیو پیغام

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 18 ستمبر 2019 22:29

حریم شاہ اور صندل خٹک نے مبشر لقمان کے خلاف سازش کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگ لی
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 ستمبر2019ء) حریم شاہ اور صندل خٹک نے مبشر لقمان کے خلاف سازش کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگ لی ہے۔ حریم شاہ اور صندل خٹک کا ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے کہ ہم سے یہ غلطی ہوئی ہے اور ہم نے جان بوجھ کر غلط بیانی کی تھی جس پر ہمیں‌ بہت شرمندگی ہے۔ آخرکار معروف اینکر مبشر لقمان کے خلاف سازش رچانے والی لرکیوں نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے، اس سازشی منصوبے کے دو مرکزی کرداروں حریم شاہ اور صندل خٹک نے ایک ویڈیو پیغام میں اپنی غلطی کا اعتراف بھی کیا ہے۔

حریم شاہ اور صندل خٹک نے مبشر لقمان کے خلاف سازش کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان سے غلطی ہوئی ہے اور انہوں نے جان بوجھ کر غلط بیانی کی تھی جس پر انہیں بہت شرمندگی ہے۔

(جاری ہے)

 

انہوں نے کہا کہ ہم نے مبشر لقمان جیسے ایک معزز اینکر کے خلاف من گھڑت کہانی بیان کی تھی، ہم مبشر لقمان سے معافی چاہتی ہیں کیوں کہ وہ اس ملک کے ایک بہت ہی زیادہ معزز اور چمکتے ہوئے ستارے ہیں۔

حریم شاہ اور صندل خٹک نے کہا کہ ہم نے یہ مذاق میں کیا تھا اور حقیقت یہ ہے کہ مبشر لقمان بلا شبہ ایک محب وطن اور اس ملک کی انتہائی ذمہ دار شخصیت ہیں‌۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اینکر پرسن اور معروف صحافی وتجزیہ کار مبشر لقمان کے ذاتی جہاز میں چوری ہوئی تھی جس کے بعد مبشر لقمان نے ٹک ٹاک بنانے والی دو لڑکیوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی تھی۔

مبشر لقمان نے درخواست میں مؤقف اختیار کیاتھا کہ فیاض الحسن چوہان کی ایماء پر دونوں لڑکیاں انکے جہاز میں گُھسیں اور لاکھوں روپے مالیت کی کیمروں سمیت دیگر سامان لے اُڑیں۔ اس کے بعد دونوں لڑکیوں حریم شاہ اور صندل خٹک نے موقف اختیار کیا تھا کہ انہیں مبشر لقمان کے خلاف استعمال کیا گیا اور ایک شخصیت نے انکے جہاز تک کس نے پہنچایا۔ ویڈیو بنانے والی دونوں لڑکیوں نے بتایا کہ انہیں ایک بڑی شخصیت نے ائیرپورٹ میں داخل کروایا اور مبشر لقمان کے جہاز تک پہنچایا۔ اینکر کی جانب سے اس شخصیت کا نام ہوچھنے پر انہوں نے کہا کہ نام ہم تب بتائیں گی جب اجازت ملے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں