مجھے علی ظفر سے 200 کروڑ روپے ہرجانہ دلوایا جائے

میشا شفیع نے علی ظفرکے درمیان عدالتی جنگ عروج پر

Sajjad Qadir سجاد قادر جمعرات 19 ستمبر 2019 05:37

مجھے علی ظفر سے 200 کروڑ روپے ہرجانہ دلوایا جائے
لاہور۔  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 ستمبر2019ء)   پانی میں مدھانی چلانے والا محاورہ میشا شفیع اور علی ظفر پر بالکل فٹ آتا ہے۔ایک عرصے سے دونوں عدالتی جنگ میں اس قدر غلطاں ہیں کہ جیسے انہیں کوئی اور کام کرنے کو ہے نہیں،بھئی ایک چھوٹا سامسئلہ ہو گیا تو آپس میں بیٹھ کر مک مکا کر لو،میشا نے الزام لگائے ا ور علی ظفر صاحب تمام تر مصروفیات ترک کر کے عدالت پہنچ گئے اور ہمارا عدالتی نظام اتنا بہترین ہے کہ آج تک اس کیس کا کٹی کٹانہیں نکل سکا۔

دونوں احباب پیشی پر آنے ا ور جانے کے بعد میڈیا میں گفتگو کرتے اور نمبر سمیٹ کر چلتے بنتے ہیں۔آپ بے قوفی کی انتہا ملاحظہ فرمائیں کہ ابھی علی ظفر کے کیس کا فیصلہ نہیں ہوا کہ اسے لاکھوں روپے کا ہرجانہ دلوایا جائے تو میشا شفیع نے بھی اربوں روپے ہرجانے کی صورت میں وصول کرنے کے لیے علی ظفر کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔

(جاری ہے)

سوچنے کی بات ہے کہ جب علی ظفر کو آپ کی طرف سے کچھ نہیں مل سکاتو آپ کو کیسے مل جائے گا۔

اگر کچھ ملے گا تو دونوں کو سستی شہرت، اس کے علاوہ تو عدالتوں کے دھکے ہی ہیں جو دونوں حضرات خود نہیں کھائیں گے تو اپنے وکلا کو ضرور کھلائیں گے۔گلوکارہ میشا شفیع اور علی ظفر کے درمیان عدالتی جنگ شدت اختیار کرگئی۔ میشا شفیع نے علی ظفر پر 200 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔گلوکارہ میشا شفیع نے درخواست میں موف اختیار کیا کہ علی ظفر نے میڈیا پر میرے خلاف جھوٹے الزامات لگائے، ادکار علی ظفر کے جھوٹے الزامات سے شہرت کو نقصان پہنچا، علی ظفر نے کہا کہ میشا نے کینڈین نیشنیلٹی حاصل کرنے کے لیے جھوٹا الزام عائد کیا۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ علی ظفر نے میڈیا پر بیان دیا کہ میں ایک شریف شہری ہوں اور میشا شفیع جھوٹی خاتون ہے، الزام لگایا کہ میں قانون اور عدالت کا احترام کرتا ہوں میشا شفیع قانون اور عدالت کو نہیں مان رہی، علی ظفر نے کہا کہ میشا شفیع نے پیسوں اور لالچ میں آکر جنسی ہراساں کرنے کا جھوٹا الزام عائد کیا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ علی ظفر کو 200 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔
 

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں