مودی کی انتہاپسندسوچ کی پوری دنیا میں شدیدمذمت ہورہی ہیں‘انصرمجیدخان

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں مسئلہ کشمیرکے حل تک اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے‘وزیر محنت و انسانی وسائل پنجاب

جمعرات 19 ستمبر 2019 15:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) صوبائی وزیرمحنت وانسانی وسائل انصرمجیدخان نے کہاہے کہ مودی کی انتہاپسندسوچ کی پوری دنیا میں شدیدمذمت ہورہی ہیں۔ عالمی دنیا بھارتی ریاستی دہشتگردی کومستردکرچکی ہے۔ معصوم کشمیریوں کاخون رائیگاں نہیں جائے گا۔پاکستانی میڈیانے مسئلہ کشمیرکواجاگرکرنے میں کلیدی کرداراداکیاہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں وزیر محنت و انسانی وسائل پنجاب انصرمجیدخان نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں مسئلہ کشمیرکے حل تک اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ بھارت کوکشمیریوں کاحق خودارادیت بحال کرناہوگا۔بھارت کی کشمیرمیں ظلم کی انتہاکے باوجودکشمیریوں کامؤقف پرڈٹے رہنامودی سرکارکی شکست ہے۔صوبائی وزیر نے مزیدکہاکہ عالمی برادری کومسئلہ کشمیرکے مستقل حل کیلئے پاکستان کاساتھ دیناچاہیئے۔ پاکستانی عوام کشمیری عوام کادکھ درداپنادکھ دردسمجھتی ہے۔پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے متحدہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں