اپوزیشن جذباتی سیاست نہ کر ے ، ملک کسی لاک ڈائون اور احتجاجی تحر یک کا متحمل نہیں ہوسکتا ،گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور

جمعرات 19 ستمبر 2019 18:03

اپوزیشن جذباتی سیاست نہ کر ے ، ملک کسی لاک ڈائون اور احتجاجی تحر یک کا متحمل نہیں ہوسکتا ،گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور
لاہور۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن جذباتی سیاست نہ کر ے کیونکہ ملک کسی لاک ڈائون اور احتجاجی تحر یک کا متحمل نہیں ہوسکتا ،بھارت پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس ختم کروانے کیلئے لابنگ کر رہا ہے مگر ہم اس کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، میں بھی جلد جی ایس پی پلس اور مسئلہ کشمیر کے ایشوز پر یورپی اراکین پار لیمنٹ سے ملاقاتوں کیلئے یورپ کا ایک ہفتے کا دورہ کروں گا ،سانحہ چونیاں کے ذمہ داروں کو ہر صورت نشانہ عبر ت بنایا جائیگا ڈی پی او سمیت جن پولیس افسران کی نااہلی ہے انکے خلاف ایکشن ہو چکا ہے کسی کو معاف نہیں کیا جائیگا ۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار عمرہ کی ادائیگی کے بعد آج واپس آجائیں گے۔

(جاری ہے)

وہ گور نر ہائوس لاہور میں انٹر نیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے زیر اہتمام ''ہسپتال کے عملے پر تشدد نہیں بھروسہ کریں ''مہم کی افتتاحی تقر یب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر چیئر مین ہلال احمرپاکستان ڈاکٹر سعید الٰہی چیئر مین ہلال احمر پنجاب جسٹس (ر) شیخ فاروق 'سیکرٹری ہلال احمر خالدبن مجید 'سیکرٹری ہلال احمر پنجاب محمد زائد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورنے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی کے حکمرانوں نے اپنی ناقص پالیسوں کی وجہ سے صحت کے شعبے کو بدتر ین مسائل کا شکار کردیا ہے مگر صحت کے شعبے میں مثالی اقدامات ہماری حکومت کی اولین تر جیح ہے مگر مسائل کو حل کر نے میں ابھی وقت لگے گا جبکہ میڈیا کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت پاکستان نے ہر پلیٹ فارم پر کشمیر کاکیس لڑ اہے اور وزیر اعظم عمران خان دورہ امر یکہ کے دوران بھی امر یکی صدر ٹر مپ سمیت دنیا کے دیگر حکمرانوں سے ملاقات اور جنر ل اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران بھی مسئلہ کشمیر پر حقائق دنیا کے سامنے رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 45دنوں سے زائد ہو چکے ہیں کہ بھارت نے کشمیر میں کر فیو لگا کر اس کا دنیا سے رابطہ مکمل طور پر ختم کر رکھا ہے آج بھارت کے اپنے سیاستدانوں کو بھی کشمیر میں جانے کی اجازت نہیں انشاء میں بھی بہت جلد امر یکہ سمیت دیگر یورپی ممالک کا دورہ کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں لوگ جذباتی باتیں کرتے ہیں مگر موجودہ حالات میں20کروڑ پاکستانی عوام اور سیاستدانوں کو کشمیر یوں کا ساتھ دینا ہوگا اس وقت کسی بھی سیاسی یا مذہبی جماعت کا لاک ڈائون کر نا یا جلسے جلوسوں کی سیاست کر نا ملک اور قوم کے مفادمیں نہیں اس لیے اپوزیشن سے کہنا چاہتاہوں کہ وہ جوش کی بجائے ہوش سے کام لیں‘چیئر مین ہلال احمرپاکستان ڈاکٹر سعید الٰہی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھروسہ کر یں مہم کے ذریعے لوگوں اس بات کی آگا ہی دی جائیگی کہ ہسپتال میں جاری طبی عملے کی سر گر میوں میں مداخلت کر نا مر یضوں کیلئے نقصان دہ وہسکتا ہے تشدد کے بیشتر واقعات میں طبی عملے کو مر یضوں کے لواحقین کی جانب سے تشدد کا سامنا کر نا پڑ ا ہے اس مہم کا ایک بڑ اہدف مر یضوں کے لواحقین اور تیمارداروں کے رویے میں مثبت تبدیلی لانا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں