وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وزارت ریلوے نے گریڈ 21کے آفیسر اعجاز احمد بریڑوکو سی ای او تعینات کر دیا

جمعرات 19 ستمبر 2019 18:46

وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وزارت ریلوے نے گریڈ 21کے آفیسر اعجاز احمد بریڑوکو سی ای او تعینات کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی منظوری کے بعد وزارت ریلوے نے شعبہ مکینیکل انجینئرنگ کے گریڈ 21کے آفیسر اعجاز احمد بریڑوکو چیف ایگزیکٹوآفیسر/ سینئرجنرل منیجر پاکستان ریلوے ہیڈکوارٹرزآفس تعینات کردیا اعجاز احمدبریڑونے 15اکتوبر1989 کو بطوراسسٹنٹ مکینیکل انجینئر ملتان سے اپنی سروس کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

بعدازاںڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ورکشاپ، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سکھر، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کراچی سمیت مختلف شعبوں پر اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں۔ یادرہے کہ اس سے پہلے وہ ایڈیشنل جنرل منیجر مکینیکل اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے۔چیف ایگزیکٹوآفیسر/ سینئرجنرل منیجر اعجاز احمد بریڑو کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے۔یہ پوسٹ محمد آفتاب اکبر کی ریٹائرمنٹ کے بعد خالی ہوئی تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں