خاندانی منصوبہ بندی پرسوفیصدعملدرآمدکیلئے حکومت ترجیحی بنیادوں پراقدامات اٹھارہی ہے‘ڈاکٹر یاسمین راشد

پائلٹ پراجیکٹ کوکامیاب بنانے کیلئے ریسرچ کی بنیادپراقدامات اٹھائے جائیں‘ وزیر صحت کا اجلاس سے خطاب

جمعرات 19 ستمبر 2019 18:46

خاندانی منصوبہ بندی پرسوفیصدعملدرآمدکیلئے حکومت ترجیحی بنیادوں پراقدامات اٹھارہی ہے‘ڈاکٹر یاسمین راشد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کیئراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں فیملی پلاننگ کے حوالہ سے اہم اجلاس منعقد ہوا،جس میں فوکل پرسن ڈاکٹراختررشید، کالیغ میکڈانیلز، لائیڈاسکمیلزر، عمران رضوی، سجاداکبر، روشن فدا اورڈاکٹرزینب داؤدنے شرکت کی۔صوبائی وزیرصحت نے اجلاس میں خاندانی منصوبہ بندی کے حوالہ سے چیلنجز، حکمت عملی اورپائلٹ پراجیکٹ کاجائزہ لیا۔

(جاری ہے)

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ خاندانی منصوبہ بندی پرسوفیصدعملدرآمدکیلئے حکومت ترجیحی بنیادوں پراقدامات اٹھارہی ہے۔ لیڈی ہیلتھ ورکرزکی جدیدتقاضوں کے مطابق تربیت کروائی جائے گی۔عالمی ادارہ صحت کی خاندانی منصوبہ بندی کے حوالہ سے مکمل معاونت حاصل ہے۔ پنجاب بھرمیں خاندانی منصوبہ بندی کاپائلٹ پراجیکٹ چلایاجائے گا۔ دیہی علاقوں میں خصوصی آگاہی مہم چلائی جائے گی۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ خاندانی منصوبہ بندی کے پائلٹ پراجیکٹ کوکامیاب بنانے کیلئے ریسرچ کی بنیادپراقدامات اٹھائے جائیں۔ خاندانی منصوبہ بندی کے پائلٹ پراجیکٹ کو خودمانیٹرکریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں