وزیراعلیٰ عثمان بزدار20ستمبر کو عمرہ کی ادائیگی کے بعدرات گئے وطن واپس پہنچیںگے

وزیراعلیٰ نے ائیرپورٹ پر چونیاں میں بچوں کے قتل کے واقعہ پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

جمعرات 19 ستمبر 2019 21:24

وزیراعلیٰ عثمان بزدار20ستمبر کو عمرہ کی ادائیگی کے بعدرات گئے وطن واپس پہنچیںگے
لاہور۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار 20ستمبر کو عمرہ کی ادائیگی کے بعدرات گئے تقریباً2بجے وطن واپس پہنچیںگے،وزیراعلیٰ نے وطن واپسی کے فوراً بعد رات گئے ایئرپورٹ پر چونیاں میں بچوں کے قتل کے واقعہ پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیاہے،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کریںگے، صوبائی وزراء راجہ محمد بشارت، ہاشم ڈوگراورسردار آصف نکئی اجلاس میں شریک ہوںگے،چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،سیکرٹری اطلاعات اوراعلی حکام بھی اجلاس میں شرکت کریںگے، اجلاس میںافسوسناک واقعہ کے بارے میں رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کی جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں