کشمیر یو ں سے جینے کا حق نہ چھینا جائے،بھارت کرفیو ختم کر کے بے گناہ شہریوں کو رہاکرے، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار

جمعرات 19 ستمبر 2019 21:24

کشمیر یو ں سے جینے کا حق نہ چھینا جائے،بھارت کرفیو ختم کر کے بے گناہ شہریوں کو رہاکرے، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار
لاہور۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں رواں صدی کا بدترین انسانی المیہ رونما ہونے کا خدشہ ہے لیکن بھارتی حکومت بدستورہٹ دھرمی کی روش پر گامزن ہے، خوراک ، ادویات اور دیگر ضروریات کی کمی سے انسان مر رہے ہیںاور بی جے پی حکومت کی توجہ صرف گائو رکشا پر ہے،وزیراعلیٰ نے ایک بیان میں کہاکہ کشمیر یو ں سے جینے کا حق نہ چھینا جائے،بھارت مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ختم کر کے بے گناہ شہریوں کو رہاکرے اور مواصلاتی پابندیاں فوری طورپر ختم کرے، انہوںنے کہاکہ کشمیریوں کو مستقبل کا فیصلہ خود کرنے دیا جائے،بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیروں کو استصواب رائے کا حق دینے کا پابند ہے،وزیراعلیٰ نے کہاکہ نریندرمودی میں ہمت ہے تو مظفر آباد میں وزیراعظم عمران خا ن کے جلسہ عام کی طرح سرینگر میں جلسہ عام کر کے دکھائے،وزیراعظم عمران خان نے مظفر آباد میں جلسہ کر کے پوری دنیا کو پیغام دے دیا کہ پاکستان ہر طرح سے کشمیریوں کے ساتھ ہے او رکسی بھی صورت میں انہیں تنہا نہیں چھوڑے گا،انہوںنے کہاکہ نریندر مودی نے اپنے ملک میںانتہاء پسندی کے جو بیج بوئے ہیں،بھارت کی آئندہ نسلوں کو اس کا پھل کاٹنا پڑے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں