پاکستا ن کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک ٹیموں میں شامل کھلاڑیوں کوسینٹرل کنٹریکٹ دے دیا

جمعرات 19 ستمبر 2019 20:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) پاکستا ن کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک ٹیموں میں شامل کھلاڑیوں کوسینٹرل کنٹریکٹ دے دیا۔ سولہ صفحات پر مشتمل سینٹرل کنٹریکٹ پر ایک ہفتے میں دستخط کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ کے ساتھ اینٹی کرپشن اور اینٹی ڈوپنگ کوڈ بھی فراہم کئے گئے ہیں۔کھلاڑیوں کے معاہدے یکم جولائی 2019 سے 30 جون 2020 تک ہوں گے ۔

معایدے کی شرائط میں کھلاڑی بورڈ کی جانب سے فراہم کئے گئے فٹنس لیول کو برقرار رکھنے کے پابند ہوں گے۔کھلاڑیوں کے فٹنس معیار کا جائزہ پی سی بی میڈیکل پینل لے گا ۔ کھلاڑی بورڈ کے رجسٹرڈ ایجنٹ کو ہی اپنا ایجنٹ مقرر کرسکیں گے ۔کھلاڑی میڈیا پر بغیر اجازت انٹرویوز دینے یا آرٹیکل لکھنے پابندی ہوگی۔

(جاری ہے)

میڈیا پر جانے سے قبل کھلاڑی پی سی بی کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک سے اجازت لینے کے پابند ہوں گے ۔

کھلاڑی بیرون ملک لیگ کھیلنے کے لئے پی سی بی سے اجازت لینے کے پابند ہوں گے ۔کھلاڑی آئی سی سی اور پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے پابند ہوں گے ۔پہلی مرتبہ 11 رکنی ٹیم کے علاوہ پانچ ریزرو کھلاڑیوں کو بھی میچ فیس ملے گی ۔فرسٹ الیون کے چار روزہ میچ میں 11 رکنی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کو 75 ہزار روپے میچ فیس ملے گی ۔پانچ ریزرو کھلاڑیوں کو 30 ہزار روپے میچ فیس ملے گی ۔

سیکنڈ الیون میں شامل کھلاڑیوں کو 30 ہزار روپے میچ فیس ملے گی ۔پانچ ریزرو کھلاڑیوں کو 12 ہزار روپے میچ فیس ملے گی ۔ون ڈے کرکٹ می فرسٹ الیون کی ٹیم کو 40 ہزار روپے میچ فیس ملے گی ۔ریزرو کھلاڑیوں کو 16 ہزار روپے میچ فیس ملے گی۔سیکنڈ الیون میں شامل 11 کنی ٹیم کو 15 ہزار روپے میچ فیس دی جائے گی ۔پا نچ ریزرو کھلاڑیوں کو 6 ہزار روپے میچ فیس ملے گی ۔ٹی ٹونٹی میں فرسٹ الیون کے 11 کھلاڑیوں کو15 ہزار اور ریزرو کھلاڑیوں کو چھ ہزار روپے میچ فیس ملے گی ۔ٹی ٹونٹی سیکنڈ الیون میں 11 رکنی ٹیم کو 15 ہزار روپے اور ریزرو کھلاڑیوں کو چھ ہزار روپے ملیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں