پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام رافم جونیئر ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنلز (آج) کھیلے جائیں گے

جمعرات 19 ستمبر 2019 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام رافم جونیئر ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنلز آج بروز ( جمعہ ) کو سہ پہر تین بجے کھیلے جائیں گے۔ فائنلز کے مہمان خصوصی سی ای او رافم گروپ زاہد حسین ہوں گے۔ اس موقع پر صدر پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن ڈاکٹر راحیل صدیقی ، سیکرٹری پنجاب لان ٹینس رشید ملک ،اسسٹنٹ مارکیٹنگ مینجر رافم گروپ نعمان ملک اور دیگر بھی موجود ہوںگے۔

رشید ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جونیئر کھلاڑیوں کے درمیان زبردست ٹورنامنٹ رہا۔ امید ہے کہ بہت اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔ اس سب میں سب سے بڑا ہاتھ رافم جونیئر اکیڈمی کا ہے جس میں ان سب بچوں کو سیکھنے کے مواقع ملے ہیں۔گزشتہ روز مختلف کیٹیگریز کے سیمی فائنلز مقابلے ہوئے۔

(جاری ہے)

انڈر 16 کے پہلے سیمی فائنل میں فیضان فیاض نے حسن علی کو 6-4, 6-4 سے، دوسرے سیمی فائنل میں بلال عاصم نے حمزہ جواد کو 6-2, 6-2 سے ہرا دیا۔

قبل ازیں انڈر 16 کے کوارٹرفائنلز مقابلے ہوئے۔ پہلے کوارٹرفائنل میں فیضان فیاض نے شاہ زیب زاہد کو 4-2, 4-0 سے، دوسرے میں حسن علی نے احتشام عارف کو 5-3, 4-0 سے، تیسرے میں بلال عاصم نے عبدالحنان خان کوانتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4-3, 2-4, 10-8 سے جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹرفائنل میں حمزہ جواد نے زین چودھری کو 4-2, 4-0 سے ہرایا تھا۔ انڈر 14کے پہلے کوارٹرفائنل میں بلال عاصم نے اسد زمان کو 8-1 سے، حمزہ جواد نے علی جواد کو 8-3 سے، شاہیل دراب نے احتشام عارف کو 8-5 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

انڈر 10 کے پہلے سیمی فائنل امیر مزاری نے زوہیب افضل ملک کو 8-1 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ انڈر 12 ڈبلز کے پہلے سیمی فائنل میں اسد زمان اور احتشام ہمایوں نے امیر مزاری اور عیسیٰ بلال کو 4-0, 4-2 سے، دوسرے سیمی فائنل میں زوہیب افضل ملک اور حانیہ منہاس نے ابوبکر خلیل اور محمد منیر کو 5-3, 4-1 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں