عثمان بزدار کی تباہی میں سب سے زیادہ ہاتھ شہباز گل کا ہے

۔شہباز گل چاہتے تھے کہ وزیراعلیٰ کمزور تر ہو تا کہ زیادہ اختیارات اس کے پاس آئیں،شہباز گل پنجاب میں کیا کرتے رہے ؟ایجنسیوں سے تمام رپورٹس وزیراعظم کو پہنچا دیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 20 ستمبر 2019 12:17

عثمان بزدار کی تباہی میں سب سے زیادہ ہاتھ  شہباز گل کا ہے
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 ستمبر2019ء) معروف صحافی و کالم نگار منصور آفاق کا اپنے ایک کالم "عثمان بزدار سے شہباز گل تک" میں کہنا ہے کہ عثمان بزدار کی تباہی میں سب سے زیادہ ہاتھ ان کے سابق ترجمان شہباز گل کا ہے۔شہباز گل چاہتے تھے کہ وزیراعلیٰ کمزور تر ہو تا کہ زیادہ اختیارات اس کے پاس آئیں۔ایک دن شہباز گل نے مجھے خود بتایا کہ آج نوٹیفیکشن جاری ہو گیا ہے اب میں تمام انتظامیہ کو وزیراعلیٰ کے بی ہاف پر آرڈر جاری کر سکوں گا،ان دنوں شہباز گل کی خواہش ہے کہ ندیم افضل چن کی جگہ وہ وزیراعظم کا ترجمان بن جائیں،منصور آفاق مزید لکھتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کے پاس ایجنسیوں سے تمام رپورٹس پہنچ چکی ہیں۔

شہباز گل پر سب سے زیادہ حیرت اس روز ہوئی جب میں نے اسے مشورہ دیا تھا کہ پنجاب میں ایک نئی وزارت قائم ہونی چاہئیے جو آمدن اور اثاثوں کا حساب رکھے،ریکارڈ تیار کرے کہ کس کے پاس کتنا سرمایہ ہے اور کہاں سے آیا ہے۔

(جاری ہے)

یوں کرپشن پر ہاتھ ڈالنے پر آسانی ہو گی۔تو مجھے کہنا لگا کہ میری بیوی بچے آئےتھے میں نے انہیں واپس امریکا بھیج دیا تم بھی خوابوں سے نکل آو۔

جب کہ دوسری جانب ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کے سابق ترجمان شہباز گل کو وفاقی حکومت میں بڑا عہدہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے تجزیہ کار جان اچکزئی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہباز گل کو وزیراعظم عمران خان کا پریس سیکرٹری تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شہباز گل کی تقرری کا اصول فیصلہ کر لیا گیا ہے، جلد ہی ان کی بطور پریس سیکرٹری تقرری کا باقاعدہ نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا جائے گا۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی نعیم الحق نے بھی کہا تھا کہ شہباز گل سے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو تحفظات تھے جس کی وجہ سے ان کو ہٹایا گیا ہے تاہم انہیں وفاق میں بڑا عہدہ دیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں