نیب لاہور کا احد چیمہ کی اربوں مالیت کی جائیدادیں تحویل میں لینے کا حکم

جمعہ 20 ستمبر 2019 14:40

نیب لاہور کا احد چیمہ کی اربوں مالیت کی جائیدادیں تحویل میں لینے کا حکم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ملزم احد خان چیمہ کی اربوں روپے مالیت کی جائیدادیں تحویل میں لینے کا حکم دے دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر انتظامی افسران کو خط لکھ دئیے گئے جس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے تمام اثاثہ جات کو تحویل میں لینے کے احکامات دئیے گئے ہیں جبکہ سینکڑوں کنال زرعی اراضی، فلیٹ، بینک اکائونٹ، متعدد اپارٹمنٹ، پلاٹس کو بھی تحویل میں لیا جائے گا۔

نیب لاہور کے مطابق زمینوں کی تفصیلات میں موزہ کرباتھ میں موجود 22 کنال 19 مرلہ زرعی زمین، موزہ جھولکے میں موجود 48 کنال 10 مرلہ زمین، موزہ ڈھوری میں 21 کنال 4 مرلہ زرعی زمین اور مرزہ تیڈھا میں موجود 99 کنال 17 مرلہ زمین سرکاری تحویل میں لینے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور کے علاوہ حافظ آباد میں موجود 113 کنال 19 مرلہ زرعی زمین اور دیگر 188 کنال 12 مرلہ زمین بھی فوری قبضہ میں لینے کے احکامات صادر کر دیئے گئے۔

پلاٹوں کی تفصیلات میں بینک الفلاح ایمپلائیز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی میں 15، 15 مرلہ کے 2 پلاٹ، گلبرگ ریذیڈینشیا اسلام آباد میں قائم آئی بی ایمپلائیز کوآپریٹو سوسائٹی میں موجود 1 پلاٹ، ایف آئی اے کوآپریٹو ہاسنگ سوسائٹی میں موجود 2 پلاٹ، فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز کوآپریٹو سوسائٹی میں موجود 4 پلاٹ، فیصل ریزیڈینشیا اسلام آباد میں 3 پلاٹ بھی فریز کی گئی جائیدادوں میں شامل ہیں۔

ملزم احد خان چیمہ کے نام موجود ہل لاک ویو اسلام آباد میں موجود اپارٹمنٹ بھی فریز کر دیا گیا ہے۔ نیب لاہور کیجانب سے جاری آرڈر میں پابند کیا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ کلکٹر کے عہدہ کے آفیسر کو متعین کیا جائے اور تمام زمینوں اور دیگر اثاثہ جات پر فوری طور پہ قبضہ حصولی کے جاری کر دی آرڈر پر عملدرآمد کروایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں