شاہد آفریدی کبھی عمران خان کے ساتھ نہیں تھا

شاہد آفریدی 2 سال قبل سیاست میں آںے کا ارادہ رکھتا تھا،کیا شاہد آفریدی سیاست میں آںے کے لیے عمران خان کا استعمال کر رہے ہیں؟ شیخ رشید کا اہم انکشاف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 20 ستمبر 2019 14:41

شاہد آفریدی کبھی عمران خان کے ساتھ نہیں تھا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 ستمبر 2019ء) : عام طور پر یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ بوم بوم شاہد آفریدی وزیراعظم عمران خان کے حامی ہیں۔تاہم حالیہ دنوں میں بوم بوم آفریدی نے وزیراعظم عمران خان کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ کیا پنجاب میں آپ کی ٹیم میں بہتر اور تجربہ کار بندہ نہیں ہے.شاہد آفریدی نے دبے لفظوں میں وزیراعظم عمران خان کے انتخاب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر تنقید کی ۔

انہوں نے اپنی کتاب میں بھی وزیراعظم عمران خان پر تنقیدکی تھی۔اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ کرکٹرز کی سیاست کی اپنی ایک روٹین ہے۔شاہد آفریدی کبھی بھی عمران خان کے ساتھ نہیں تھا۔لیکن شاہد آفریدی خود سیاست میں آنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔شاہد آفریدی کی دو سال قبل سیاست میں آنے کی پوری تیاری تھی۔

(جاری ہے)

لیکن یہ اللہ کے کے فیصلے ہوتے ہیں۔

عمران خان نے خود ترقی کی۔شاہد آفریدی نے جو ٹویٹ کیا اس کے بارے میں یہی کہوں گا کہ میں بہت کچھ باتیں سمجھتا ہوں لیکن میرا فرض ہے کہ میں وقت کے ساتھ ساتھ باتیں کروں۔شیخ رشید کی باتوں سے یہ تاثر آ رہا ہے کہ شاہد آفریدی سیاست میں آنے کے لیے وزیراعظم عمران خان کے قریب ہیں اور ان کا استعمال کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب مدینے کی ریاست کو چلانے کا وقت آن پہنچا ہے سندھ پنجاب میں جوہورہا ہے اس میں دل خون کے آنسو روتا ہے کیا پنجاب میں آپ کی ٹیم میں بہتر اور تجربہ کار بند نہیں ہے حالانکہ مدینہ کی ریاست میں زیادتی کرنے والوں کو سرعام پھانسی دی جاتی تھی اب وقت آگیاہے کہ ہمیں بھی یہی کرنا ہوگا واضح رہے کہ پنجاب میں بڑھتے ہوئے ڈینگی کیسز اور چونیاں میں تین چھوٹے بچوں کی اغواء کے بعد قتل کے علاوہ سندھ میں گھوٹکی میں ہونے والے واقعات پر شاہد آفریدی نے ٹویٹ کیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں