رواں سال کے 7 ماہ میں 126 بچے زیادتی کا نشانہ بنے

جمعہ 20 ستمبر 2019 16:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) رواں سال کے 7 ماہ میں 126 بچے زیادتی کا نشانہ بنے۔پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال 7 ماہ میں 126 بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔رواں سال پنجاب کے مختلف تھانوں میں بچوں سے زیادتی کے 126 مقدمات درج ہوئے جن میں 129 ملزمان کو نامزد کیا گیا لیکن پولیس کی ناقص تفتیش کے باعث متعدد گرفتار ملزمان ضمانتوں پر رہا ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اکثر واقعات میں غریب گھروں کے بچے نشانہ بنے ہیں کیونکہ محنت کش ماں باپ بچوں کو گھروں میں اکیلا چھوڑ کر کام کاج پر چلے جاتے ہیں، متعدد کیسز میں لوگ بااثر ملزمان سے صلح بھی کر لیتے ہیں۔ماہر ین نفسیات کے مطابق ایسے واقعات میں ملوث افراد ایک جنسی بیماری کا شکار ہوتے ہیں لہٰذا ایسے واقعات سے بچنے کے لئے قانون سازی کی جائے جبکہ ہر اسکول میں ایک ماہر نفسیات تعینات کیا جائے،جو بچوں اور ان کے والدین کو ایسے واقعات سے بچنے کی آگہی دے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں