رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت

انسداد منشیات کے خصوصی جج نے درخواست خارج کردی

جمعہ 20 ستمبر 2019 22:20

رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2019ء) انسداد منشیات کے خصوصی جج خالد بشیر کی عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست ضمانت خارج کر دی ہے جبکہ ان کے پانچ ساتھی ملزمان عامر فاروق وغیرہ کو دو دو لاکھ روپے مالیت کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں