کسی احتجاجی تحر یک سے کوئی خطر ہ نہیں، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر ے گی، ملکی اور معاشی مضبوطی کیلئے کر پشن کے کینسر کو ختم کر نا لازم ہو چکا ہے،

کر نٹ اکائونٹس خسارے میں54فیصد کمی حکومت کی کامیاب معاشی پالیسوں کا ثبوت ہے گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور کی شعیب احمد صدیقی اور گوہر اعجاز کی قیادت میں وفد سے ملاقات میں گفتگو

جمعہ 20 ستمبر 2019 23:59

کسی احتجاجی تحر یک سے کوئی خطر ہ نہیں، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر ے گی، ملکی اور معاشی مضبوطی کیلئے کر پشن کے کینسر کو ختم کر نا لازم ہو چکا ہے،
لاہور۔20 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کسی احتجاجی تحر یک سے کوئی خطر ہ نہیں حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر ے گی، ملکی اور معاشی مضبوطی کیلئے کر پشن کے کینسر کو ختم کر نا لازم ہو چکا ہے،رواں مالی سال کے دوران کر نٹ اکائونٹس خسارے میں54فیصد کمی حکومت کی کامیاب معاشی پالیسوں کا ثبوت ہے،غیر ملکی سرمایہ کاروں کو حکومت سیکیورٹی سمیت تمام سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنائے گی ۔

وہ جمعہ کے رو ز گورنر ہائوس لاہور میں تحر یک انصاف سنٹر ل پنجاب کے جنرل سیکرٹری شعیب احمد صدیقی اور اپٹما کے گروپ لیڈر گوہر اعجاز کی قیادت میںبزنس کیمونٹی کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے،گورنر نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائیگا،گور نر پنجاب نے کہا کہ تحر یک انصاف کو عوام نے 5سال حکومت کر نے کیلئے ووٹ دیا ہے اور انشاء اللہ حکومت عوامی امنگوں کے مطابق ملک وقوم کی تر قی اور خوشحالی کیلئے اقدامات جاری رکھے گی ہمیں اپوزیشن کے احتجاج سے کسی قسم کا کوئی خطر ہ نہیں۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف کی حکومت نے جو وعدے کیے ہیں ان پر مکمل عملددر آمد کر کے ملک کو بحرانوں سے نکال کر حقیقی معنوں میں ترقی اور خوشحالی کی راہ پرگامزن کیا جائیگا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں