ایسی شخصیت گرفتار ہونے والی ہے جو وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے چکر میں ہے

احتساب کا عمل دوبارہ تیز ہو گیا ہے،آئندہ دونوں میں مزید گرفتاریاں ہوں گی جن میں وزراء بھی شامل ہیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا انکشاف

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان ہفتہ ستمبر 10:49

ایسی شخصیت گرفتار ہونے والی ہے جو وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے چکر میں ہے
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 ستمبر 2019ء) : سینئیر صحافی شاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ احتساب کا عمل دوبارہ تیز ہونے جا رہا ہے اس میں موجودہ وزراء سمیت وہ شخصیات بھی آئیں گی جو پنجاب میں وزیراعلیٰ بننے کی چکر میں ہیں۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کہا کہ احتساب کا جو کہ بلکل رکا ہوا تھا اور اسے سیاسی رنگ دے دیا گیا تھا۔وہ اب تیز ہو گیا ہے اور آنے والے دنوں میں بہت سی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔

جس میں موجودہ وزراء بھی شامل ہوں گے۔اور وزیراعلیٰ پنجاب بننے کی کوشش میں مصروف شخصیات بھی نیب کی جانب سے گرفتار ہوں گی۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ نیب گرفتاریوں سے متعلق عوامی شعور اور چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی جانب سے پولیٹیکل انجئیرنگ کا بیان جاری ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان اب بلا امتیاز احتساب کا عمل جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

سندھ سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ سندھ میں 20 سے 25 لوگوں کا فارورڈ بلاک بن رہا ہےخیال رہے کہ پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما خورشید شاہ کو نیب کی جانب سے گرفتار کیا گیا جس کے بعد سیاسی حلقوں میں کافی بے چینی پائی گئی۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ کرپشن میں ملوث سیاسی رہنماؤں کے احتساب کے لیے سید خورشید شاہ کے بعد مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔

اس حوالے سے نیب نے شواہد اکٹھے کر کے مزید گرفتاریوں کی تیاری بھی کر لی ہے۔ جبکہ آئندہ کچھ عرصہ میں عمل میں لائی جانے والی گرفتاریوں سے متعلق قومی اخبار میں شائع ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ پیپلز پارٹی کے اہم رہنماخورشید شاہ کی گرفتاری کے بعد مزید اہم گرفتاریاں متوقع ہیں۔ با وثوق ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں چاربڑی گرفتاریاں ہو سکتی ہیں۔ جبکہ ان چار بڑی گرفتاریوں میں دو اہم حکومتی ذمہ داران کے نام بھی سامنے آ ر ہے ہیں ۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments