نر یندر مودی کا ہوسٹن ( امریکہ )میں کشمیر پر دنیا کو گمراہ کر نے کا ڈرامہ فلاپ ہوگا ، مودی کے مظالم آج پوری دنیادیکھ رہی ہے،

دنیا خاموش رہی تو امن تباہ ہو جائے گا ، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کر نا ہوگا،کشمیر ی عوام پاکستان کی ’’شہ رگ ‘‘کو بچانے کیلئے اپنی جانوں کی قر بانی دے رہی ہے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کانیشنل سکو ل کی سالانہ تقر یب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 21 ستمبر 2019 18:19

نر یندر مودی کا ہوسٹن ( امریکہ )میں کشمیر پر دنیا کو گمراہ کر نے کا ڈرامہ فلاپ ہوگا ، مودی کے مظالم آج پوری دنیادیکھ رہی ہے،
لاہور۔21 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ نر یندر مودی کا ہوسٹن ( امریکہ )میں کشمیر پر دنیا کو گمراہ کر نے کا ڈرامہ فلاپ ہوگا ، ہٹلر کے مظالم کہانیو ں میں پڑھتے رہے مگر آج مودی کے مظالم پوری دنیا آنکھوں سے دیکھ رہی ہے، اگر دنیا خاموش رہی تو امن تباہ ہو جائے گا ،کشمیر صرف کشمیر یوں یا پاکستانیوں کا ہی نہیں پوری دنیا کا مسئلہ بن چکا ہے اس لئے کل نہیں آج ہی اس کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کر نا ہوگا ۔

کشمیر ی عوام پاکستان کی ’’شہ رگ ‘‘کو بچانے کیلئے اپنی جانوں کی قر بانی دے رہی ہے۔ وہ ہفتے کے روز عبد العلیم خان فائونڈیشن کے نیشنل سکو ل کی سالانہ تقر یب تقسیم انعامات سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ، اس موقع پر تحر یک انصاف کے ایم پی اے عبد العلیم خان ،گور نر پنجاب کی اہلیہ بیگم پر وین سرور ،بیگم کر ن عبد العلیم خان ،نیشنل سکو ل کے ڈی جی راحیل بھٹی سمیت دیگر بھی موجود تھے ، اس موقع پر گور نر چوہدری محمدسرور نے نیشنل سکول کے پوزیشن ہولڈر میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب نے کہا کہ کشمیر میں کر فیوکے دوران40ہزار سے زائد کشمیر یوں کو گر فتار اور300سے زائد کشمیری خواتین کے ساتھ ظلم زیادتی کر نے والے بھارت کا اصلی چہرہ دنیا کے سامنے نقاب ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کو دورہ امر یکہ کے دوران بھی ہر طرف احتجاج ہی نظر آئے گاکیونکہ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف سب کشمیر یوں کیساتھ کھڑے ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آج بھی امن اور مسائل کو حل کر نے کی بات کر تا ہے مگر بھارت ہماری امن کی خواہش کو کبھی کمزوری نہ سمجھے، ورنہ بھارت کو پاکستان نے جیسا27فروری کوجواب دیا اس سے سخت جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن کے شعبے سے ہم نے سفارش کے کلچر کو مکمل طور پرختم کر دیا ہے کیونکہ آنے والی نسلوں کو مضبوط اور خوشحال پاکستان دینے کیلئے میرٹ بھی لازم ہو چکا ہے، عوام کو صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین تر جیح ہے۔

عبد العلیم خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ انسانیت کی خدمت اور ایجوکیشن کے شعبے میں عوام کو اعلی معیار کی سہولتوں کی فراہمی میری ہمیشہ سے تر جیح ہے اوردنیا جس تیزی کیساتھ تبدیل ہو رہی ہے ان حالات میں ہمیں ایجوکیشن کے شعبے میں خود کو مضبوط سے مضبوط کر نے کی ضرورت ہے، انشاء اللہ ہم وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تعلیم کے شعبے میں انقلابی اقدامات کر یں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں