وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی ملاقات، ڈینگی پر قابو پانے اور مریضوں کے علاج کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا

ہفتہ 21 ستمبر 2019 19:58

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی ملاقات، ڈینگی پر قابو پانے اور مریضوں کے علاج کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا
لاہور۔21 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ملاقات کی۔صوبائی وزیر صحت نے صوبے میں ڈینگی پر قابو پانے اور ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجے کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے انسداد ڈینگی مہم کومزید موثر انداز میں چلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی پر قابو پانے کیلئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

انسداد ڈینگی مہم میں تساہل برتنے والے افسروں اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ کاغذات کا پیٹ بھرنے کی جعلی کارروائیوں پر ایکشن ہوگا اور ’’سب اچھا ہے‘‘ کی رپورٹس دینے سے کام نہیں چلے گا بلکہ تھرڈ پارٹی آڈٹ بھی ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جائے اور وضع کردہ پلان پر سوفیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

انسداد ڈینگی مہم کی ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز خود نگرانی کریں۔ ہسپتالوں میں ڈینگی کے مرض میں مبتلا مریضوں کی مکمل نگہداشت کی جائے اور مریضوں کو علاج معالجے کے حوالے سے ہر طرح کی سہولت دی جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ انسداد ڈینگی کیلئے متعلقہ محکموں کو خواب غفلت سے بیدار ہو کر عملی اقدامات کرکے مرض کا خاتمہ کرنا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں