(ن) لیگ نے حکومت سے رابطہ کیا ہے ،نو سے دس دن میں پتا چلے گا بیل منڈھے چڑھتی ہے یا نہیں‘ شیخ رشید کا انکشاف

معاملات ٹھیک نہ ہوئے تو مسلم لیگ (ن)ٹو بنے گی، پہلے بھی معاملات نواز شریف کی ضد کی وجہ سے خراب ہوئے‘ نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ ستمبر 23:47

(ن) لیگ نے حکومت سے رابطہ کیا ہے ،نو سے دس دن میں پتا چلے گا بیل منڈھے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے انکشاف کیا ہے کہ (ن) لیگ نے حکومت سے رابطہ کیا ہے اوربات چیت کا سلسلہ دوسری بارشروع ہوا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جب تک یہ پیسے نہیں دیں گے وزیر اعظم عمران خان انہیںنہیں جانے دیں گے۔نو سے دس دن میں پتا چلے گا کہ بیل منڈھے چڑھتی ہے یا نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ معاملات ٹھیک نہ ہوئے تو مسلم لیگ (ن)ٹوبنے گی، پہلے بھی معاملات نواز شریف کی ضد کی وجہ سے خراب ہوئے۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments