محکمہ لائیو سٹاک نے صوبہ بھر میں مرغیوں کی تقسیم کے مجوزہ شیڈول کا اعلان کردیا

سالانہ 5لاکھ مرغیاں تقسیم کی جائیں گی ،آغاز دسمبر سے کیا جائے گا

اتوار 22 ستمبر 2019 12:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2019ء) محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ نے وزیر اعظم عمران خان کے زرعی خوشحالی منصوبے کے تحت گھریلو مرغبانی کے فروغ کے لئے مرغیوں کی تقسیم کے 2019-20ء کے مجوزہ شیڈول کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

اس سکیم کے تحت درخواست گزاروںکو فی یونٹ پانچ مرغیاں اور ایک مرغا یا 12مرغ تقسیم کی جائیں گے اور اس کی قیمت 1050روپے مقرر کی گئی ہے ۔ سکیم کے تحت دسمبر سے تقسیم کا آغاز کیا جائے گا اور تمام اضلاع میں 600سی900پولٹری یونٹس ہر مرحلہ میں تقسیم کئے جائیں گے اور ہر ضلع میں ایک سال کے دوران متعدد بار پولٹری کے یونٹ تقسیم کئے جائیں گے ۔سکیم کو شفاف بنانے کے لئے سخت مانیٹرنگ کا نظام بھی مرتب کرلیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں