تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

اتوار 22 ستمبر 2019 14:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے عوام کی سہولت کے لئے بنائے گئے سہولت سینٹرز بدحالی کا شکار ہوگئے ، فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے متعدد سینٹرز کی بجلی کٹ گئی جبکہ 4ماہ سے کرایہ بھی ادا نہیں کیا جاسکا، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیسکیشن نے عام کی سہولت کے لئے لاہور کے 9علاقوں میں سہولت سینٹر بنائے تھے،ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے ابھی تک10بلین فنڈز جاری نہ ہونے کی وجہ سے ان سینٹرز کے لئے کرائے پر لی گئی عمارتوں کا 4ماہ سے کرایہ ادا نہیں کیا جاسکا، باغبانپورہ میں بنائے جانے والے سینٹر کی بجلی لیسکو نے کاٹ دی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں