ریلوے میں بے ضابطگیاں منظرعام پر، قوانین کے خلاف 15 ارب کے ٹھیکے دیئے گئے

اتوار 22 ستمبر 2019 15:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2019ء) مالی سال 2017-18 کی آڈٹ رپورٹ میں ریلوے میں اربوں کی بے ضابطگیاں منظر عام پر آ گئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پیپرا رولز کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے 15 ارب کے ٹھیکے دیئے گئے، محکمے کی اراضی غیر قانونی طور پر دوسرے محکموں کومنتقلی اور مال گاڑیوں کے صحیح استعمال نہ ہونے سے کروڑوں کا نقصان ہوا۔

(جاری ہے)

ڈیزل انجن کی مرمت، خریداری کا ٹھیکہ یا زمین لیز پر دینے کا معاملہ، ریلوے میں پے در پے بے ضابطگیاں سامنے آ گئیں، چین کی کمپنی کو انجن کی مرمت کے ٹھیکے میں پیپرا قانون پر عمل نہ ہوا۔ کم سے کم بولی کے باوجود 3 ارب 28 کروڑ کا ٹھیکہ دے دیا گیا۔ریلوے انجن کی مرمت کے ٹھیکے میں 41 کروڑ کا سامان کم ملا، آلات اور پرزہ جات کم ملنے سیادارے کو نقصان ہوا۔ محکمہ ماہی گیری پنجاب کو ریلوے کی 43 کروڑ کی اراضی غیر قانونی طور پر دی گئی، بجلی کی لوڈشیڈنگ سے ریلوے کو 18 کروڑ کا نقصان ہوا۔ مال گاڑیاں بروقت اور مناسب استعمال نہ ہوئیں جس سے 73 کروڑ کا نقصان ہوا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں