پنجاب کابینہ میں شامل ہونیوالے اسد کھوکھر کو ایک ہفتہ سے زائد گزرنے کے باوجود کسی محکمے کا قلمدان نہ سونپا جا سکا

اتوار 22 ستمبر 2019 16:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2019ء) پنجاب کابینہ میں شامل ہونے والے ملک اسد کھوکھر کو ایک ہفتہ سے زائد گزرنے کے باوجود کسی محکمے کا قلمدان نہ سونپا جا سکا ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رہنما ملک اسد کھوکھر نے 13ستمبر کو گورنر ہائوس لاہور میں صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا تاہم انہیں تاحال کسی محکمے کی ذمہ داریاں نہیں سونپی گئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی سعودی عرب کے دورے پر روانگی کی وجہ سے اس حوالے سے فیصلہ نہیں ہو سکا تاہم رواں ہفتے میں اس کا فیصلہ کئے جانے کا امکان ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں