جب تک سانسیں باقی ہیں نعلین پاک کی بازیابی کیلئے احتجاج جاری رکھوں گا‘ پیر ایس اے جعفری

17سال سے سیاہ لباس پہن کر اور ننگے پائوں احتجاج کر رہاہوں ،موسموں کی شدت بھی عزم کو متزلز ل نہیں کر سکی ‘ انٹرویو میں گفتگو

اتوار 22 ستمبر 2019 16:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2019ء) نعلین پاک کی بازیابی کیلئے گزشتہ17سال سے ننگے پائوں اورسیاہ لباس پہن کر احتجاج کرنے والے پیر ایس اے جعفری نے کہا ہے کہ جب تک میری سانسیں باقی ہیں اس مقدس مشن سے دستبردارنہیںہوںگا ،سپریم کورٹ کے حکم پر جے آئی ٹی اپنی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے اور میں متعدد بار اس کے رو برو پیش ہو اہوں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں پیر ایس اے جعفری نے کہا ہے کہ موسموں کی شدت بھی میرے عزم کو متزلزل نہیں کر سکی اور میں گزشتہ 17سال سے مسلسل احتجاج پر ہوں ۔ میں نے 17سال سے احتجاجاً سیاہ لباس پہن رکھاہے اور ننگے پائوں ہوں اورجب تک نعلین پاک کی بازیابی نہیں ہو جاتی میں احتجاج جاری رکھوں گا ۔ انہوں نے کہاکہ عوام کی جانب سے بھرپور اظہار یکجہتی اور عزت واحترام دیا جاتا ہے جس سے مجھے حوصلہ ملتا ہے ۔میرا احتجاجی کیمپ ایک دن کیلئے بھی ختم نہیںہوا اور میںجہاںبھی ہوتا ہوں وہیں میرا احتجاج ہوتا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں