محکمہ لائیواسٹاک نے لاہور میں پکڑے جانے والے 5من مینڈکوں کو لینے سے انکار کر دیا

محکمہ لائیواسٹاک کی جناب سے انکار کے بعد مجاہد فورس نے مینڈک دریا برد کردیے، کوئی قیمتی جانور ہو تو ہمیں دیں مینڈک نہیں لیں گے: محکمہ لائیواسٹاک

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 22 ستمبر 2019 17:32

محکمہ لائیواسٹاک نے لاہور میں پکڑے جانے والے 5من مینڈکوں کو لینے سے انکار کر دیا
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر 2019ء) محکمہ لائیواسٹاک نے لاہور میں پکڑے جانے والے 5من مینڈکوں کو لینے سے انکار کر دیا ہے۔ محکمہ لائیواسٹاک کی جناب سے انکار کے بعد مجاہد فورس نے مینڈک دریا برد کردیے ہیں۔ محکمہ لائیواسٹاک نے کہا ہے کہ کوئی قیمتی جانور ہو تو ہمیں دیں مینڈک نہیں لیں گے جس کے بعد مجاہد فورس نے مینڈک دریا برد کر دیے۔

خیال رہے کہ آج صبح مجاہد فورس نے رکشا سے پانچ من مردہ مینڈک برآمد کرکے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ملزمان عرصہ دراز سے مینڈک سپلائی کر رہے تھے۔ اس کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی تھیں کہ ان مردہ مینڈکوں کو کہاں اور کیوں لے جایا جارہا تھا؟ میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے نیو راوی پل پر مجاہد اسکواڈ کے اہلکاروں نے ناکا لگا رکھا تھا جہاں انہوں نےگزرنے والے ایک رکشا کو مشکوک جانتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیا جس میں دو افراد سوار تھے۔

(جاری ہے)

مجاہد سکواڈ کی جانب سے رکنے کے اشارے پر ڈرائیور نے رکشا روکنے کے بجائے رکشا کی رفتار مزید تیز کرکے وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر مجاد اسکواڈ کے اہلکاروں نے ان کی اس کوشش کو ناکام بناتے ہوئے انہیں پکڑ لیا اور رکشے سے 5من مردہ مینڈک بھی برآمد کر لیے۔ پولیس ذرائع کے مطابق رکشا سوار دونوں ملزمان ان مینڈکوں کو شہر کے ایک معروف بازار کی جانب لے جا رہے تھے جب انہیں گرفتار کیا گیا۔مجاہد سکواڈ نے ملزمان اظہر اور پرنس کو تھانہ شاہدرہ کے حوالے کر دیا تھا اس کے ساتھ ہی محکمہ لائیو اسٹاک کو بھی واقع کی اطلاع کردی گئی تھی تاہم انہوں نے مینڈک لینے سے انکار کر دیا۔ملزمان کے مطابق یہ مینڈک میڈیکل کالجوں کے طلباء کے لیے تھے جن پر تجربات کیے جانے تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں