مولانا فضل الرحمان، شہبازشریف سے ملاقات کرنے انکی رہائشگاہ پہنچ گئے

عمران خان کو کسی قیمت پر این آراو نہیں دوںگا، ہمارا کسی بھی ادارے کیساتھ تصادم نہیں ہے، ہم ملک میں 15 پرامن ملین مارچ کرچکے ہیں، آزادی مارچ کی تاریخ کا اعلان ایک دو روز میں کریں گے۔سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 22 ستمبر 2019 18:32

مولانا فضل الرحمان، شہبازشریف سے ملاقات کرنے انکی رہائشگاہ پہنچ گئے
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 ستمبر2019ء) جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان صدر ن لیگ شہبازشریف سے ملاقات کرنے ان کی رہائشگاہ پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا کسی بھی ادارے کیساتھ تصادم نہیں ہے، ہم ملک میں 15 پرامن ملین مارچ کرچکے ہیں، آزادی مارچ کی تاریخ کا اعلان ایک دو روز میں کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان صدر ن لیگ شہبازشریف سے ملاقات کرنے ان کی رہائشگاہ ماڈل ٹاؤن لاہور پہنچ گئے ہیں۔

ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور آزادی مارچ کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے میڈیا کو بتایا کہ آئین، اسلامی دفعات، بدامنی، مہنگائی اور عوام کے دیگر مسائل کیخلاف مارچ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

دیگرسیاسی جماعتوں نے ہم سے معاہدہ کیا تھا انہیں اس پر عمل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کے سلسلے میں عوام ہم سے بہت آگے ہیں۔

ابھی تک ہم آزادی مارچ کی تاریخ کا تعین نہیں کر سکے۔ ایک دو روز میں تریخ طے کر لی جائے گی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارا کسی بھی ادارے کیساتھ تصادم نہیں ہے۔ ہم پرامن رہیں گے۔ ملک میں 15 ملین مارچ کر چکے ہیں۔ پم تن تنہا آزادی مارچ کرنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ مارچ ناموس ختم نبوت، مہنگائی اور ناانصافیوں کے خلاف ہو گا جس کے خلاف قادیانیت اور یورپ سرگرم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم مہنگائی اور دیگر مسائل میں پس چکی ہے اور اس کی ذمہ دار یہ نام نہاد حکومت ہے جس کے بننے کے بعد امریکہ اور یورپ پوری طرح سے متحرک ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آزادی مارچ کی حتمی تاریخ کا فیصلہ ایک دو روز میں کر لیں گے۔ آزادی مارچ کی حکمت عملی بنائی جائی گی اور اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد جلد اعلان کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ہند کا کشمیر پر بھارت کی حمایت ان کا اپنا معاملہ ہے اور ہم پاکستان میں کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کسی صورت این آر او نہیں دوں گا۔ ہمیں امید ہے حزب اختلاف کے ساتھ جو معاملات طے ہوئے ہیں وہ اس پر عمل کریں گے اور آپ دیکھیں گے سب ایک ساتھ ہوں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں