نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے اپنے لئے گڑھا کھودا ہے، کشمیریوں کی نسل کشی کے مذموم عزائم مودی کو لے ڈوبیں گے،وزیر اعلی پنجاب

اتوار 22 ستمبر 2019 19:05

لاہور۔22 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج تمام انسانی اخلاقیات کو پامال کررہی ہیں ۔نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے اپنے لئے گڑھا کھودا ہے۔ کشمیریوں کی نسل کشی کے مذموم عزائم نریندر مودی کو لے ڈوبیں گے۔انہوںنے کہا کہ ماؤں اور بہنوں کی آہیں رنگ لائیںگی۔

کشمیر میں شمع آزادی بجھنے نہیں پائے گی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کشمیرکی آزادی کی جنگ ہر محاذ پرجرأت، بہادری اور مدلل انداز سے لڑ رہے ہیں اور ان کی ولولہ انگیز قیادت میں تنازعہ کشمیر بین الاقوامی مسئلہ بن چکا ہے۔ انہوںنے کہا کہ مودی جان لے کہ ظلم کے دن تھوڑے ہیں۔ ظالم کو جلد فنا ہونا ہے اور حق و سچ کا دور آنا ہے۔ انہوںنے کہا کہ کشمیر کے عوام جس جبر و ظلم میں زندگی بسر کر رہے ہیں، پاکستانی قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے اور مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہیں گے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستانی قوم دل و جان کے ساتھ کشمیریوں کے ساتھ ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں