وزیراعلیٰ پنجاب کا بابو سرٹاپ کے قریب بس کے حادثے میں فوجی جوانوں سمیت دیگر قیمتی انسانی جانو ںکے ضیاع پر افسوس کا اظہار

اتوار 22 ستمبر 2019 19:05

لاہور۔22 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بابو سرٹاپ کے قریب بس کے حادثے میں فوجی جوانوں سمیت دیگر قیمتی انسانی جانو ںکے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمی مسافروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت جاں بحق افراد کے غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانو ںکے ساتھ ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں